انسداد دہشت گردی عدالت لاہورمیں عمران خان کی گرفتاری پرتوڑ پھوڑ اور تھانہ شادمان کو آگ لگانے کے کیس کی سماعت،پولیس نے ڈاکٹر یاسمین راشد سے تفتیش کے لیے جیل سے طلبی کی استدعا کی جو کہ عدالت نے منظور کردی۔
انسداد دہشت گردی عدالت عمران خان گرفتاری پرتوڑپھوڑ کرنے اورتھانہ شادمان کوآگ لگانے کے کیس کی سماعت ہوئی۔پولیس نے ڈاکٹر یاسمین راشد سے تفتیش کیلئے جیل سے طلبی کی استدعا کردی۔
عدالت میں تفتیشی افسر نےکہا ملزمہ جناح ہاؤس توڑ پھوڑ کے تھانہ سرور روڈ مقدمہ میں جیل میں ہیں،اُن سے تھانہ شادمان جلاؤ گھراؤ کے مقدمہ کی تفتیش کی جانی ہے۔استدعا ہے کہ ملزمہ کو جیل سے طلبی کا حکم جاری کیا جائے۔
بعدازاں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجازاحمد بٹر نے تفتیشی کی استدعا منظورکرلی عدالت نے 29 مئی کو ملزمہ ڈاکٹر یاسمین راشد کوعدالت پیش کرنے کی ہدایت کردی۔