اسلام آباد: سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہےکہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ 27 مارچ کو ہوگی۔
اس سے قبل اسلام آباد میں میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو میں سینیٹر فیصل جاوید نے تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے لیے 28 مارچ کی تاریخ کی تصدیق کی تھی۔
ہمارے ارکان کو 15 سے 20 کروڑ روپے کی پیشکش ہوئی، فواد چوہدری
تاہم بعد ازاں انہوں نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ انشااللہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ آزادی چوک اسلام آباد میں 27 مارچ بروز اتوار کو ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ 27 مارچ کے بعد ہوگی۔