اسلام آباد : سیاسی رہنماؤں نے ارشد شریف کی شہادت پر چیف جسٹس کا ازخود نوٹس لینا خوش آئند قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ارشد شریف کی شہادت پر ازخود نوٹس لینا خوش آئند ہے، سپریم کورٹ اور جج صاحبان سے عوام کی توقع ہے، سپریم کورٹ دباؤکے باوجود آئین کی حاکمیت کیلئے کھڑی ہوگی اور انسانی حقوق کی حفاظت کرے گی۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید اپنے ٹوئٹ میں کہا ارشدشریف کیس پرسپریم کورٹ کاازخودنوٹس قابل تحسین ہے، اس کیس میں بہت سارے چھپے چہرے بے نقاب ہوں گے۔
قوم عمران خان پرحملے،اعظم سواتی کیس میں بھی سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہی ہے، 13فراری پارٹیاں عمران خان کونااہل کرانےکی بجائےالیکشن کی تیاری کریں،روس سےتیل کامعاہدہ عام کیاجائے۔
ترجمان پنجاب حکومت نے اپنے پیغام میں کہا عوام کےباربارمطالبے کےبعد ارشدشریف قتل کانوٹس لےلیا گیا ، امید ہے یہ نوٹس صرف وقت گزاری کے لیے نہیں ہوگا، ہر کردار بےنقاب ہوگا کس نےظلم کی یہ تاریخ رقم کی ،قوم کو صدمے سے دوچار کیا۔