راولپنڈی : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے پیش گوئی کی ہے کہ ستمبراوراکتوبرسیاسی بھونچال لائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ستمبراوراکتوبر ستم گر مہینےہیں یہ سیاسی بھونچال لائیں گے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ن اورش ہی آمنےسامنےنہیں پی ڈی ایم بھی ٹوٹ پھوٹ کاشکارہوگی ، تعیناتیاں،تنزلیاں،تبدیلیاں ،اہم عدالتی فیصلے انہی 2 مہینوں میں ہوں گے۔
انھوں نے خبر دار کیا کہ سیلاب کے بعد غذائی اور وبائی بحران آئے گا۔
شریف خاندان کے حوالے سےشیخ رشید کا کہنا تھا کہ نواز شریف کےراستےکی رکاوٹ شہبازشریف خودبنیں گے۔
اس سے قبل اپنے ٹوئٹ میں سابق وزیر داخلہ نے کہا تھا کہ دنیا میں تیل کی قیمت گررہی ہیں اور حکومت ڈیزل 10 روپے اور بجلی4.5روپے مہنگی کررہی ہے۔
شیخ رشیدکا کہنا تھا کہ عوام کو بے زبان اور بے آوازسمجھنے والے پچھتائیں گے، غذائی قلت گوداموں اور دکانوں کو لوٹ کھائے گی۔