• Privacy Policy
  • Sample Page
  • صفحہ اول
ہفتہ, 10 جون 2023
پاکستان نیوز نیٹ ورک
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل و ثقافت
  • تجارت
  • تعلیم و ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل و ثقافت
  • تجارت
  • تعلیم و ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
پاکستان نیوز نیٹ ورک
No Result
View All Result

برآمدات میں اضافے کےلئے تمام ممکنہ وسائل مہیا کریں گے، وزیراعظم

26 مئی 2023
in اہم ترین, پاکستان
0 0
0
برآمدات میں اضافے کےلئے تمام ممکنہ وسائل مہیا کریں گے، وزیراعظم
0
SHARES
5
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ مسائل اور چیلنجوں کے باوجود پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری ترقی کررہی ہے، ملک کی برآمدات میں اضافے اور ٹیکسٹائل انڈسٹری کی بہتری کے لئے مالی مسائل کے باوجود تمام ممکنہ وسائل مہیا کریں گے، ٹیکسٹائل نہ صرف معیشت بلکہ برآمدات کے لئے بھی ریڑھ کی ہڈی کا درجہ رکھتی ہے۔

کراچی میں ٹیکسٹائل ایکسپو سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ اس ایکسپو میں بیرون ملک سے بھی سرمایہ کار شریک ہیں جو خوش آئند ہے۔ٹیکسٹائل نہ صرف ہماری معیشت بلکہ برآمدات کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اپنے صنعتکاروں اور برآمد کنندگان کے میڈ ان پاکستان اشیا ءکی برآمد کے لئے ان کی کاوشوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ مختلف چیلنجوں کے باوجود پاکستان کے ٹیکسٹائل سیکٹر کی بہتری کے لئے کوشاں ہیں۔ کاروباری افراد کی انتھک محنت کےباعث ٹیکسٹائل کاشعبہ بہتر ہو رہا ہے۔ سرمایہ کار پاکستان آکر خوشی محسوس کرتےہیں۔ مسائل کے باوجود پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری ترقی کررہی ہے ۔ ٹیکسٹائل سیکٹر ہماری برآمدات کامرکز ہے۔

شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان کی نیٹ ویئر اور گارمنٹس کی عالمی برانڈ کی جانب سے مانگ ، پرانے ٹیکسٹائل ٹیکنالوجی میں جد ت اس شعبہ کے اہم سنگ میل ہیں۔ وزیرتجارت ، سیکرٹری تجارت اور ان کی ٹیم اور پاکستان ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین زبیر موتی والا کی اس شعبہ کی بہتری کے لئے نمایاں کارکردگی کی حامل ہے۔ انہوں نے کہاکہ ٹیکسٹائل کے شعبہ کا ملکی برآمدات میں حصہ 60 فیصد ہے۔

انہوں نے ٹیکسٹائل کے شعبہ سے منسلک ماہرین سے کہا کہ وہ آگے آئیں اور پاکستان کی برآمدات اور اس شعبہ کی بہتری کے لئے اپنی تجاویز دیں۔ وزیراعظم نے کہاکہ آئندہ ہفتے سے پری بجٹ اجلاسوں کا سلسلہ شروع کریں گے۔ وزیرخزانہ نے بھی میرے ساتھ آنا تھا تاہم وہ نہیں آسکے، وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشااور خصوصی معاون ڈاکٹرطارق باجوہ ہماری برآمدات میں اضافہ کے لئے بھرپور کردار ادا کررہے ہیں وہ میرے ہمراہ ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مالی چیلنجوں سمیت دیگر مشکلات کے باوجود چمڑے اور ٹیکسٹائل ، کھیلوں کے سامان سمیت دیگر مصنوعات کی برآمدات بڑھانے کے لئے ہر ممکنہ وسائل مہیا کریں گے۔ انہوں نے ایکسپو کے شرکا سے کہا کہ وہ ٹھوس تجاویز کے ساتھ آگے بڑھیں ۔ اپنے صارفین کو معیاری اشیا کی فراہمی یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی پوشیدہ بات نہیں کہ پاکستان ٹیکسٹائل مصنوعات کے شعبہ میں اپنے پڑوسی ممالک میں کہیں آگےتھا تاہم بدقسمتی سے ہم پیچھےرہ گئے۔

ہم نے دوبارہ اسی راستے پر گامزن ہو نا ہے اور اپنی برآمدات میں نمایاں اضافہ کرنا ہے، یہ کوئی مشکل کام نہیں ہے ، اس کے لئے وفاقی وزیر تجارت اور ان کی ٹیم کلیدی کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے ایکسپو کے منتظمین کی جانب سے بھرپور نمائش کے انعقاد پر ان کی تحسین کی۔ کراچی پاکستان کا شاندار شہر ہے اور یہاں پر بانی پاکستان مدفون ہیں۔ وزارت تجارت کی جانب سے نیشنل کمپلائنس سیل قائم کیا گیا ہے جو وقت کی ضرورت تھی ۔ ہم یورپی یونین کی جانب سے جی ایس پی پلس کا درجہ دینے پر ان کے مشکور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس حقیقت سے آگاہ ہیں کہ گڈ گورننس سمیت تمام لوازمات پورے کرنے کے لئے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم قانون کی حکمرانی ، میرٹ اور آئین کے مطابق آگےگ بڑھنے پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے غیر ملکی شرکا سے کہاکہ ہمارے مہمان ہیں ان کے لئے گورنر ہائو س کے دروازے کھلے ہیں۔ وہ وہاں پر آ کر ٹیکسٹائل کے شعبہ کے حوالے سے معاہدے کر سکتےہیں۔ وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے ماحول انتہائی سازگار ہے،پوری دنیا کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ میڈ ان پاکستان چیزیں خریدیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی ٹیکسٹائل مصنوعات انتہائی اعلی معیار کی ہیں۔روس یوکرین جنگ سے دنیا بھر کی معیشتوں کو بحران کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ برآمدات بڑھا کر معیشت کو مستحکم کیاجاسکتا ہے۔وزیر اعظم کی اس ایکسپو میں موجودگی ان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کی بہتری کے عزم کا ثبوت ہے،ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان زبیر موتی والا نے کہا کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی ہے،پاکستان دنیا میں کپاس پیدا کرنے والا پانچواں بڑا ملک ہے۔

Tags: exportsincreasemeanspossiblePrime Ministerprovideاضافےبرآمداتپاکستانحکومتملکممکنہمہیاوزیراعظموسائل
ShareTweetPin
Previous Post

جہانگیر ترین نے نئی سیاسی پارٹی بنانے پر غور شروع کردیا

Next Post

کراچی: پی ٹی آئی یوسی چیئرمین کے امیدوار انورایوب کو حراست میں لیاگیا

Related Posts

بجٹ طویل المدتی خرابیاں ٹھیک کرنے کا آغاز ہے،وزیراعظم
اہم ترین

بجٹ طویل المدتی خرابیاں ٹھیک کرنے کا آغاز ہے،وزیراعظم

10 جون 2023
ہم ایک قابل اعتماد پاسپورٹ سسٹم تیار کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں، وزیرداخلہ
اہم ترین

ہم ایک قابل اعتماد پاسپورٹ سسٹم تیار کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں، وزیرداخلہ

10 جون 2023
جہانگیر ترین
اہم ترین

جہانگیر ترین کا پرویز خٹک سے ٹیلی فونک رابطہ

9 جون 2023
وفاقی بجٹ
اہم ترین

14ہزار460 ارب حجم کا وفاقی بجٹ 2023-24 قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا

9 جون 2023
عام انتخابات کیلئے بجٹ میں 42.41 ارب روپے مختص
اہم ترین

عام انتخابات کیلئے بجٹ میں 42.41 ارب روپے مختص

9 جون 2023
آصف زرداری کیخلاف 4 ریفرنس نیب کو واپس بھجوادیئے گئے
اہم ترین

آصف زرداری کیخلاف 4 ریفرنس نیب کو واپس بھجوادیئے گئے

9 جون 2023
Next Post
کراچی:پی ٹی آئی یوسی چیئرمین کے امیدوار انورایوب کوحراست میں لیاگیا

کراچی: پی ٹی آئی یوسی چیئرمین کے امیدوار انورایوب کو حراست میں لیاگیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فیس بک پر فالو کریں

ہمیں ٹوئیٹر پر فالو کریں

ہمارےبارے میں

پاکستان نیوز نیٹ ورک

پاکستان نیوز نیٹ ورک کا مقصد پاکستانی عوام کو اس جدید دور میں سچ سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔ پاکستان نیوز نیٹ ورک جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے آپ تک سچ سب سے پہلے پہنچائے گا۔

ہمیں ٹوئیٹر پر فالو کریں

موسم کا حال

کراچی
ہفتہ 10 جون 2023
-18 ° c
ADVERTISEMENT

© 2021 پاکستان نیوز نیٹ ورک - Designed & Maintained By: AA

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل و ثقافت
  • تجارت
  • تعلیم و ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ

© 2021 پاکستان نیوز نیٹ ورک - Designed & Maintained By: AA

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In