کراچی کے علاقے لیاقت آبادمیں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والے نوجوان حماد کے اہل خانہ نے احتجاج کیا ہے۔
احتجاج کی وجہ سے حسن اسکوائر سے لیاقت آباد جانے والی سڑک پر ٹریفک معطل ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے پارکنگ کے تنازعے پر فائرنگ کی اور فرار ہو گیا، ملزم برابر والے شادی ہال میں تقریب میں شرکت کیلئے آیا تھا۔
ایم کیو ایم رہنما خالد مقبول کی چوہدری شجاعت سے اسلام آباد میں ملاقات
پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت ذیشان کے نام سے ہوئی ہےجو لائنز ایریا کارہائشی ہے۔