لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں نے کہا ہے کہ انتخابات کرانے سے ملک میں استحکام آجائے گا، کہا گیا سائفرمن گھڑت بیانیہ ہے، اگر من گھڑت کہانی تھی تو پھر ڈی مارش کی کیا ضرورت تھی؟’ایک حوالہ میٹنگز کا دیا گیا، سوال یہ ہے کیا ہم نے ان میٹنگز میں کوئی غیر آئینی مطالبہ کیا ہے۔ ہمارا ایک ہی مطالبہ شفاف الیکشن کا ہے۔آرمی چیف سے ملاقاتوں میں کوئی غیرآئینی مطالبہ نہیں کیا گیا۔
تحریک انصاف کے رہنماؤں کے ہمراہ نیوز کانفرنس کے دوران سابق وفاقی وزیر خارجہ نے کہا کہ سب کی خواہش ہے ادارے سیاست میں حصہ نہ لیں، اگر ہر ادارہ اپنی حدود میں رہ کر کام کرے تو آسانیاں ہوں گی، کل ہمارے ایک ساتھی نے پریس کانفرنس کی، کل کی پریس کانفرنس کا مقصد لوگوں میں خوف پیدا کرنے کی کوشش تھی، پریس کانفرنس کے بعد لندن کے بیانات سے پول کھل گیا۔ تحریک انصاف کے تمام احتجاج پرامن ہوئے، 25مئی کوحکومت نے تشدد کیا ہم تو پُر امن تھے، ہماری پالیسی بڑی واضح ہے،مارچ قانون کے دائرے کے اندر ہو گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کا لانگ مارچ پرامن ہو گا، کہا جارہا ہے سیاسی عدم استحکام کسی صورت قبول نہیں ہوگا، عدم اعتماد کے دن سیاسی عدم استحکام شروع ہوا تھا، عدم استحکام ہم نے پیدا نہیں کیا ہم تو جمہوری حل پیش کر رہے ہیں، انتخابات کرانے سے ملک میں استحکام آجائے گا، کہا گیا سائفرمن گھڑت بیانیہ ہے، ایسا ہرگز نہیں ہے ، سائفرایک حقیقت تھی اورہے، کامرہ کی نشست کا ذکر ہوا، عمران خان اور میں بھی موجود تھے، جب سائفر کا ذکر آیا تو ہمیں تو کہا گیا تھا بالکل حساس مسئلہ اور ڈی مارش ہونا چاہیے، اسی کو سامنے رکھتے ہوئے نیشنل سیکیورٹی کا اجلاس بلایا گیا، اگر من گھڑت کہانی تھی تو پھر ڈی مارش کی کیا ضرورت تھی؟ یہ بھی تاثردیا گیا سفیرکے بیانیے کو سیاسی مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کی گئی، سفیر نے سائفرمیں کہا سفارتی تجربے میں ایسی گفتگو استعمال ہوتے نہیں دیکھی، سفیرنے کہا یہ دھمکی تھی، ہم نے نہیں، سفیر نے ڈی مارش کی تجویز دی تھی، نیشنل سکیورٹی میٹنگ میں ڈی مارش کرنے کا اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا، بیانیہ گھڑنے والی بات کا حقیقت سے تعلق نہیں۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کورونا کے دوران فوج کے کردارکی عمران خان نے تعریف کی، تحریک انصاف کبھی خلیج نہیں چاہتی نا چاہتے ہیں، پچھلے دنوں کانفرنس میں جو نعرے لگے اس کا نوٹس لینا چاہیے تھا، میٹنگ کا ذکر کیا گیا، میٹنگ ہوتی ہے، کیا میٹنگ میں کوئی غیر آئینی فرمائش کی تھی، ہرگز نہیں، بار بار کہا ہمارا ایک نکاتی ایجنڈہ الیکشن ہمارا ایجنڈہ ہے۔
ارشد شریف کو کس نے ملک چھوڑنے پر مجبور کیا اور رابطے میں رہنے والے لوگ کون تھے ؟ ڈی جی آئی ایس پی آر
پریس کانفرنس کے دوران سابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ عمران خان کئی دفعہ کہہ چکے ہیں، مضبوط فوج پاکستان کے دفاع کے لیے اہم حصہ ہے، عمران خان نے کبھی لندن، واشنگٹن جا کر فوج کوبدنام کرنے کی کوشش نہیں کی، عمران خان نے کبھی بھارت کے وزیراعظم سے چھپ کر فوج کے خلاف باتیں نہیں کیں، عمران خان اس فوج اور قوم دونوں کو اون کرتے ہیں، عمران خان کا تنقید کرنا آئینی حق ہے، تنقید سے ہوسکتا ہے آپ اتفاق نہ کریں، تنقید کا مقصد فوج کی بہتری ہوتا ہے۔
سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ ایک پریس کانفرنس ہندوستان میں بھی ہوئی، بدقسمتی سے بھارتی وزیر دفاع کی پریس کانفرنس پر کسی نے جواب دینا مناسب نہیں سمجھا، کوئی شبہ نہیں فوج کی لیڈر شپ اور فوج کا احترام ہونا چاہیے، ہم توشہدا کو دفنانے والے لوگ ہم سے زیادہ فوج سے یکجہتی کسے ہو گی، ہمیں فریم ورک طے کرنا ہو گا، کیا پاکستان کو جمہوری ملک یا برما، شمالی کوریا بنانا ہے، آدھا تتر، آدھا بٹیر نہیں ہو سکتا، جہاں پر فوج کی عزت وہیں پرعوام کے فیصلوں پرسرخم کرنا ضروری ہے۔ عدم اعتماد کے بعد ضمنی الیکشن میں دو دفعہ عوام نے عمران خان کے حق میں فیصلہ دیا، اس کے بعد سرخم تسلیم کیا جانا چاہیے تھا، آج کی پریس کانفرنس سے دھچکا پہنچا، اداروں کی پریس کانفرنس کا تو جواب نہیں دے سکتے، اداروں کا احترام رہنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سائفر پر بات ہوئی تو ہم تو یہی کہہ رہے ہیں، تحقیقات ہونی چاہئیں، صدر مملکت نے چیف جسٹس کو خط لکھا، تحقیقات کرائیں، سوال یہ ہے سائفرہے یا نہیں، تحقیقات کیوں نہیں کراتے، ماشا اللہ کمیشن بنتے ہیں ان کی رپورٹیں ہی نہیں آتیں، ارشد شریف کو جودھمکیاں ملیں وہ تو عوام کے نوٹس میں بھی ہیں، ارشد شریف کی فیملی کو خطرہ ہے، خیبرپختونخوا کی حکومت کے کہنے پر ارشد شریف باہر نہیں گئے، ارشد شریف دلیر آدمی تھا اس نے تو کہا تھا ویزہ نہیں لینا، آج رانا ثنا باتیں کر رہے ہیں 16 کیس ارشد شریف کے خلاف بنائے گئے، جسٹس اطہرمن اللہ نے ضمانت لی ورنہ اس حکومت نے تو جیل میں مروادینا تھا، حکمران اب انتہائی بے شرمی سے پریس کانفرنسز کرتے ہیں، ارشد شریف پر جب پابندی لگی تو باہر بولنے کے لیے ملک سے باہر گیا، آئی ایس پی آرکا کہنا تحققیات ہونی چاہیے خوش آئند بات ہے، تحققیات ہونگی پاکستان سے کیوں گئے، دبئی میں کس نے پریشر ڈالا، انٹرنیشنل تحقیقات ہونا بہت ضروری ہے۔