بلوچستان کے شہر کوہلو میں بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق دھماکہ کوہلو شہر کے بازار میں ایک دکان پر ہوا، دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہوگئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال کوہلو منتقل کر دیا گیا۔
دھماکے کےبعد پولیس ،ایف سی اور انتظامیہ موقع پر پہنچی اور شواہد اکھٹے کیے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بھارہ کہو بائی پاس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا
کوہلو میں دھماکا آج صبح 10 بج کر 5 منٹ پر ہوا جس کے بعد بازارمیں بھگدڑ مچی۔
کوہلو دھماکے کے زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کوہلو میں دھماکا ٹائم ڈیوائس سے کیاگیا اور اس میں 2 کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیاگیا۔