وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے ن لیگ کی ارکان پنجاب اسمبلی کورونا حفاظتی کٹ میں اسمبلی پہنچ گئیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب کیلئے آج اسمبلی میں ووٹنگ ہونی ہے اور ن لیگی رکن اسمبلی عظمیٰ قادری کورونا میں مبتلا ہیں۔
عظمیٰ قادری کورونا کی حفاظتی کٹ پہن کر اسمبلی پہنچیں جبکہ اس کے علاوہ رکن اسمبلی صبا صادق بھی کورونا کی حفاظتی کٹ پہنے اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے آئیں۔
کورونا کی چھٹی لہر کے وار جاری، مزید سات افراد جاں بحق
انہوں نے کہا کہ عظمیٰ قادری کوکوروناعلامات ہیں اس لیےحفاظتی کٹ پہنی۔
دونوں ارکان اسمبلی حمزہ شہباز کو ووٹ دینے کیلئے اسمبلی میں موجود ہیں۔