کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شاہ زیب قتل کیس کے مجرم شاہ رخ جتوئی کی جیل کے بجائے اسپتال میں رہنے کی خبر پر انوکھی منطق پیش کردی۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں مراد علی شاہ نے معصوم لڑکے کے قاتل شاہ رخ جتوئی کے معاملے کو سانحہ مری سے جوڑ دیا۔
شاہ رخ جتوئی سے متعلق سوال پر وزیراعلیٰ سندھ نے شاہ زیب قتل کیس کے مجرم سمیت کم از کم 20 سزا یافتہ مجرموں کے خلاف قانون جیل کے بجائے اسپتالوں میں رہنے اور شہر میں آزادانہ گھومنے کو عام سی غلطی تصور کرلیا۔
فاروق ستار نے جماعت اسلامی کے دھرنے کی حمایت کر دی
مراد علی شاہ نے کہا کہ شاہ رخ جتوئی اور دیگر مجرم اسپتال میں ہیں لیکن سانحہ مری کی طرح کوئی مراتو نہیں۔
انہوں نے ذمہ داری انتظامیہ پر ڈالتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کی مکمل انکوائری ہوگی اور جو بھی ملوث ہوا اسے سزا دی جائے گی۔