• Privacy Policy
  • Sample Page
  • صفحہ اول
جمعرات, 8 جون 2023
پاکستان نیوز نیٹ ورک
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل و ثقافت
  • تجارت
  • تعلیم و ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل و ثقافت
  • تجارت
  • تعلیم و ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
پاکستان نیوز نیٹ ورک
No Result
View All Result

چودھری پرویزالٰہی کی گرفتاری کیلئے پولیس ان کی رہائشگاہ پہنچ گئی

25 مئی 2023
in اہم ترین, پاکستان
0 0
0
رہائشگاہ پہنچ
0
SHARES
69
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

لاہور : صدر پی ٹی آئی چودھری پرویزالٰہی کی گرفتاری کیلئے پولیس ان کی رہائشگاہ پہنچ گئی۔ ترجمان پرویزالٰہی کا کہنا ہے کہ پولیس سرچ وارنٹ دکھائے گی تو گھر کی تلاشی لینے دیں گے۔

چودھری پرویزالٰہی کی گرفتاری کیلئے پولیس ان کی رہائشگاہ پہنچ گئی، پرویزالٰہی کے خلاف کارسرکار میں مداخلت پر غالب مارکیٹ میں مقدمہ درج ہے، پرویزالٰہی کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال، اور ترقیاتی فنڈز میں خردبرد کا مقدمہ بھی درج ہے۔
اینٹی کرپشن عدالت کی جانب سے چودھری پرویزالٰہی کی ضمانت آج منسوخ کردی گئی ہے۔ چودھری پرویزالٰہی کے گھر پولیس پہنچنے پر ترجمان اقبال چودھری کا کہنا ہے کہ چودھری پرویز الٰہی گھر پر موجود نہیں ہیں۔

اس وقت گھر میں صرف پرویزالٰہی کی فیملی موجود ہے۔ پولیس سرچ وارنٹ دکھائے گی تو گھر کی تلاشی لینے دیں گے۔ یاد رہے آج اینٹی کرپشن عدالت میں سابق وزیراعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، سرکاری وکیل نے عدالت میں بتایا کہ پرویز الٰہی کی میڈیکل رپورٹ جعلی ہے،پرویز الٰہی نے او پی ڈی کی پرچیاں لگائیں جو جعلی ہیں۔

جو کچھ 9 مئی کو ہوا، وہ انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے

چوہدری پرویز الٰہی کے وکیل نے کہا کہ سابق وزیراعلٰی پنجاب کی میڈیکل رپورٹ درست ہے،اینٹی کرپشن والوں نے جواب موصول نہیں کیا۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ پرویز الٰہی ٹی وی پر تو نظر آ رہے ہیں جس پر وکیل نے جواب دیا کہ وہ فوٹیج پرانی ہیں۔ اینٹی کرپشن عدالت نے سابق وزیراعلٰی پنجاب کی عبوری ضمانت عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کرنے کا حکم دے دیا،عدالت نے حاضری معافی کی درخواست بھی خارج کر دی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں عدالت نے اینٹی کرپشن حکام کو چوہدری پرویز الٰہی کی گرفتاری سے روک دیا تھا،اینٹی کرپشن عدالت میں چوہدری پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،عدالت نے سابق وزیراعلٰی پنجاب کی 11 مئی تک عبوری ضمانت منظور کی،عدالت نے اینٹی کرپشن حکام کو چوہدری پرویز الٰہی کی گرفتاری سے روک دیا تھا۔ اینٹی کرپشن نے پرویز الٰہی کیخلاف کرپشن کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

قبل ازیں اینٹی کرپشن عدالت نے رشوت لینے کے الزام کے درج مقدمہ میں بھی چوہدری پرویز الٰہی کی عبوری ضمانت میں توسیع کی تھی۔ اینٹی کرپشن عدالت کے جج علی رضا نے چوہدری پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔چوہدری پرویز الٰہی عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر اپنے وکیل امجد پرویز کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے تھے۔

Tags: arrestArrest HimChaudhry Pervaiz Elahipoliceresidenceپاکستانپولیسچودھری پرویزالٰہیرپورٹرہائشگاہگرفتاریملک
ShareTweetPin
Previous Post

جو کچھ 9 مئی کو ہوا، وہ انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے

Next Post

عمران خان بیرون ممالک سے مدد طلب کر رہے ہیں،وزیراعظم

Related Posts

جہانگیرترین کی استحکام پاکستان پارٹی پرچم کا ڈیزائن فائنل کرلیا گیا
اہم ترین

جہانگیرترین کی استحکام پاکستان پارٹی پرچم کا ڈیزائن فائنلکرلیا گیا

8 جون 2023
تاپی گیس پائپ لائن منصوبے سے خطے میں خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا، وزیراعظم
اہم ترین

تاپی گیس پائپ لائن منصوبے سے خطے میں خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا، وزیراعظم

8 جون 2023
احتساب سب کا ہوگا، کوئی مقدس گائے نہیں، عرفان قادر
اہم ترین

احتساب سب کا ہوگا، کوئی مقدس گائے نہیں، عرفان قادر

8 جون 2023
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی نااہلی کی درخواست پر اعتراضات عائد
اہم ترین

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی نااہلی کی درخواست پر اعتراضات عائد

8 جون 2023
ماسٹر مائنڈز
اہم ترین

9 مئی کے منصوبہ سازوں اور ماسٹر مائنڈز کیخلاف گرفت مضبوط کرنے کا عزم

7 جون 2023
استحکام پاکستان
اہم ترین

جہانگیر ترین کی جماعت کا نام ’استحکام پاکستان‘ فائنل کرلیا گیا

7 جون 2023
Next Post
مدد طلب کر

عمران خان بیرون ممالک سے مدد طلب کر رہے ہیں،وزیراعظم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فیس بک پر فالو کریں

ہمیں ٹوئیٹر پر فالو کریں

ہمارےبارے میں

پاکستان نیوز نیٹ ورک

پاکستان نیوز نیٹ ورک کا مقصد پاکستانی عوام کو اس جدید دور میں سچ سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔ پاکستان نیوز نیٹ ورک جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے آپ تک سچ سب سے پہلے پہنچائے گا۔

ہمیں ٹوئیٹر پر فالو کریں

موسم کا حال

کراچی
جمعرات 8 جون 2023
-18 ° c
ADVERTISEMENT

© 2021 پاکستان نیوز نیٹ ورک - Designed & Maintained By: AA

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل و ثقافت
  • تجارت
  • تعلیم و ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ

© 2021 پاکستان نیوز نیٹ ورک - Designed & Maintained By: AA

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In