آسٹریلوی کرکٹر جمیز فالکنر نے مبینہ طور پر پی ایس ایل سیزن 7 میں باقی میچز سے واپسی کا عندیہ دے دیا۔
جیمز فالکنر پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کر رہے تھے، انہوں نے اب سے کچھ دیر قبل سامجی رابطے کی ویب سائٹ پر پی ایس ایل سے علیحدگی کا اعلان کیا ہے۔
جیمز فالکنر نے اپنے پیغام میں کہا کہ میرے ساتھ جو معاہدہ کیا گیا بدقسمتی سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس پر عملدرآمد نہیں کیا۔
انہوں نے مزید لکھا کہ میں پاکستانی فینز سے معذرت خواہ ہوں لیکن میں اب مزید پی ایس ایل نہیں کھیل سکتا۔
جیمز فالکنر نے کہا کہ پی ایس ایل اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامیہ سے کئے گئے معاہدے کے تحت میں یہاں مقیم تھا لیکن مجھ سے جھوٹ بولا گیا، اور یہ سلوک میرے لئے باعث ذلت ہے۔
جیمز فالکنر نے کہا کہ لاہور چھوڑ کر جانے پر مجھے بے حد افسوس ہے، پاکستان میں کرکٹ کا بہت ٹیلنٹ ہے۔
آسٹریلوی کرکٹر نے کہا کہ یہاں کے کرکٹ شائقین کا جذبہ قابل دید ہے اور میں پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں مدد کرنا چاہتا تھا۔
مقامی میڈیا کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ جیمزفالکنر کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے جیمز فالکنر کے الزام پر کہنا ہے کہ اس معاملے پر پی سی بی اور پی ایس ایل انتظامیہ اپنا موقف دے گی۔
دوسری جانب پی سی بی نے بھی جیمزفالکنر کے الزامات کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کچھ ہی دیر میں ان الزامات کا جواب دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ دوسرے ذرائع کا یہ کہنا ہے کہ آسٹریلوی فاسٹ بالر جیمز فالکنر مالی بدعنوانی میں ملوث تھے ۔