لاہور: سابق آسٹریلوی کرکٹر میتھیو ہیڈن آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے مینٹور مقرر کردیے گئے، قومی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ میں سہ فریقی سیریز کھیلنے کے بعد 15 اکتوبر کو آسٹریلیا پہنچے گی۔
تفصیلات کے مطابق سابق آسٹریلوی کرکٹر میتھیو ہیڈن آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے مینٹور مقرر کردیے گئے، میتھیو ہیڈن 15 اکتوبر کو برسبین میں قومی کرکٹ ٹیم کو جوائن کریں گے۔
قومی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ میں سہ فریقی سیریز کھیلنے کے بعد 15 اکتوبر کو آسٹریلیا پہنچے گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ میتھیوہیڈن کو ایک مرتبہ پھر پاکستان کرکٹ ٹیم میں خوش آمدید کہتا ہوں، آسٹریلوی کنڈیشنز اور کھیل سے متعلق ان کا علم قومی کھلاڑیوں کے لیے بہت مفید ثابت ہوگا۔
میتھیوہیڈن کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو دوبارہ جوائن کرنے پر بہت پرجوش ہیں، وہ ایشیا کپ میں پاکستان کی شاندار کارکردگی کو فالو کر رہے ہیں۔