دبئی:آئی سی سی نے پاکستان اور بھارت کی ٹیموں پر جرمانہ عائد کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان اور بھارت کی ٹیموں پر سلو اوور ریٹ پر میچ کا چالیس فیصد جرمانہ عائد کردیا ہے۔
آئی سی سی کا کہنا تھا کہ الاٹ شدہ ٹائم میں دونوں ٹیمیں دو دو اوورز پیچھے رہیں۔
آئی سی سی نے بتایاکہ دونوں ٹیموں کے کپتانوں نےغلطی کے ساتھ جرمانے کو تسلیم کرلیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو میچ فیس کا چالیس فیصد جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔
یاد رہے کہ بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی، اس بات کا قوی امکان ہے کہ دونوں ٹیمیں اب ایشیا کپ میں متوقع طور پر دوبارہ چار ستمبر کو آمنے سامنے ہونگی۔
پاکستان کے 148 رنز کے تعاقب میں بھارت نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 19.4 اوور میں ہدف حاصل کیاتھا، بھارتی کھلاڑی ہارڈیک پانڈیا کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔