قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر زمان خان نے انگلش کاؤنٹی کیلئے ڈربی شائر سے معاہدہ کرلیا، وہ ٹی 20 بلاسٹ میں حصہ لیں گے۔
پاکستان سپر لیگ میں شاندار کارکردگی کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کا حصہ بننے والے نوجوان فاسٹ بولر زمان خان نے انگلینڈ کاؤنٹی سے معاہدہ کرلیا۔
زمان ڈربی شائر کاؤنٹی کی طرف سے ٹی 20 بلاسٹ میں حصہ لیں گے، وہ رواں ماہ کے آخر میں ڈربی شائر کی ٹیم کو جوائن کریں گے۔
ڈربی شائر کاؤنٹی کے کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ پاکستانی پیسرزمان خان بہت ہی باصلاحیت بولر ہیں۔
پاکستان سپر لیگ میں فاسٹ بولرزمان خان لاہور قلندرز کی نمائندگی کرتے ہیں۔
پاکستان سپر لیگ میں فاسٹ بولرزمان خان لاہور قلندرز کی نمائندگی کرتے ہیں، شاہین شاہ آفریدی ان کی ٹیم کے قائد ہیں۔