• Privacy Policy
  • Sample Page
  • صفحہ اول
ہفتہ, 10 جون 2023
پاکستان نیوز نیٹ ورک
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل و ثقافت
  • تجارت
  • تعلیم و ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل و ثقافت
  • تجارت
  • تعلیم و ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
پاکستان نیوز نیٹ ورک
No Result
View All Result

امریکا کی بھارت میں اقلیتوں کے خلاف جاری حملوں اور گھروں کو مسمار کرنے کی مذمت

16 مئی 2023
in دنیا
0 0
0
امریکا کی بھارت میں اقلیتوں کے خلاف جاری حملوں اور گھروں کو مسمار کرنے کی مذمت
0
SHARES
11
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

امریکا نے بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے خلاف جاری حملوں اور گھروں کو مسمار کرنے کی مذمت کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان حملوں میں ملوث افراد کو جوابدہ بنایا جائے۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے مذہبی آزادی کی صورتحال 2022پرسالانہ رپورٹ جاری کرتے ہوئے بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے خلاف جاری حملوں کی مذمت کی۔ امریکی محکمہ خارجہ کے سینئر عہدیدار نے نام ظاہر کیے بغیر صحافیوں کو بتایا کہ ہم مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں پر جاری حملوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارت میں اپنے ہم منصبوں اور اپنے ساتھیوں کے ساتھ بات چیت جاری رکھیں گے۔

رپورٹ میں بھارت میں مذہبی آزادیوں کے حوالے سے صورتحال پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے جو ایک ایسے وقت میں بیان الاقوامی برادری میں بھارت کی ساکھ کے لئے ایک بڑا دھچکا ہے جب بھارت جی ۔20 سربراہ اجلاس کی میزبانی کی تیاریوں میں مصروف ہے جس ایک سیشن بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں بھی رکھا گیا ہے۔

جنیوا میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندہ برائے اقلیتی امور پرفرنینڈ ڈی ورینس نے خبردار کیا کہ بھارتی حکومت سری نگر میں 22-24 مئی تک سیاحت پر ورکنگ گروپ کا جی 20 اجلاس منعقد کرکے علاقے میں صورتحال کومعمول پر دکھانے کی کوشش کر رہی ہے جسے بعض حلقوں نے فوجی قبضے والا علاقہ قرار دیا ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں 6 اگست 2019 کوبھارتی حکومت نے نئی دہلی سے براہ راست حکمرانی کے ساتھ جمہوری حقوق اور بلدیاتی انتخابات کی معطلی کے بعد، تشدد، ماورائے عدالت قتل اور کشمیری مسلمانوں اور اقلیتوں کی سیاسی شرکت کے حقوق سے انکار سمیت بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا زکر کیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے سینئر عہدیدار نے کہا کہ ہم نے مذہبی آزادی کی رپورٹ میں مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں عیسائیوں، سکھوں، ہندو دلتوں اور مقامی کمیونٹیز کے خلاف مسلسل حملوں،توہین آمیز بیان بازی ، مسلمانوں کے خلاف نسل کشی کی کھلی کال، نفرت انگیز تشدد، عبادت گاہوں پر حملے اور گھروں کو مسمار کرنا اور بعض صورتوں میں مذہبی اقلیتوں پر حملوں میں ملوث افراد کے لیے معافی پر مبنی اقدامات دیکھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم بھارتی حکومت کو تشدد کی مذمت کرنے حملوں میں ملوث افراد کو جوابدہ ٹھہرانے اور مذہبی اقلیتوں کے خلاف غیر انسانی بیان بازی کرنے والے تمام گروہوں اور بھارت میں مذہبی برادریوں اور دیگر کمیونٹیز کے خلاف تشدد میں ملوث تمام گروہوں کے تحفظ کامطالبہ کرتے ہیں ۔

امریکی محکمہ خارجہ کی بھارت میں مذہبی آزادی کی صورتحال پر مبنی سالانہ رپورٹ مقامی خبروں کی رپورٹس اور سول سوسائٹی کے بیانات کی بنیاد پر جاری کی گئی جس سےپہلے بھی بھارت میں مذہبی آزادی کی صورتحال پر تنقید کی گئی اور کئی سالوں میں خلاف ورزیوں کے متعدد واقعات بیان کیے گئے ہیں۔

Tags: againstAmericaattackscondemnsdemolitionhousesIndiaMinoritiesongoingاقلیتوںامریکابھارتحکومتحملوںخلافگھروںمذمتمسمارملک
ShareTweetPin
Previous Post

عمران خان نے کبھی فوج اور عوام میں فاصلہ پیدا کرنے کی کوشش نہیں کی، پرویزالہی

Next Post

زمان خان نے بھی انگلش کاؤنٹی سے معاہدہ کرلیا

Related Posts

دہشت گردوں کیخلاف کریک ڈاؤن کے لیے پاکستان اور ایران کے ساتھ ہیں، چین
اہم ترین

دہشت گردوں کیخلاف کریک ڈاؤن کے لیے پاکستان اور ایران کے ساتھ ہیں، چین

9 جون 2023
برطانیہ میں سبزیوں کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ
اہم ترین

برطانیہ میں سبزیوں کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ

8 جون 2023
اردن، خوفناک حادثے میں 9 افراد جاں بحق ، درجن سے زائد زخمی
اہم ترین

اردن، خوفناک حادثےمیں 9 افراد جاں بحق ، درجن سے زائد زخمی

7 جون 2023
خودکش حملے
دنیا

افغانستان خودکش حملے میں بدخشاں صوبے کے قائم مقام گورنر ڈرائیور سمیت جاں بحق

6 جون 2023
بنگلہ دیش میں شدید گرمی، پرائمری اسکول بند
اہم ترین

بنگلہ دیش میں شدید گرمی، پرائمری اسکول بند

6 جون 2023
امریکا میں مقیم بھارتی شہری ملک میں جمہوریت کیلئے کھڑے ہوں، راہول گاندھی
اہم ترین

امریکا میں مقیم بھارتی شہری ملک میں جمہوریت کیلئے کھڑے ہوں، راہول گاندھی

5 جون 2023
Next Post
زمان خان نے بھی انگلش کاؤنٹی سے معاہدہ کرلیا

زمان خان نے بھی انگلش کاؤنٹی سے معاہدہ کرلیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فیس بک پر فالو کریں

ہمیں ٹوئیٹر پر فالو کریں

ہمارےبارے میں

پاکستان نیوز نیٹ ورک

پاکستان نیوز نیٹ ورک کا مقصد پاکستانی عوام کو اس جدید دور میں سچ سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔ پاکستان نیوز نیٹ ورک جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے آپ تک سچ سب سے پہلے پہنچائے گا۔

ہمیں ٹوئیٹر پر فالو کریں

موسم کا حال

کراچی
ہفتہ 10 جون 2023
-18 ° c
ADVERTISEMENT

© 2021 پاکستان نیوز نیٹ ورک - Designed & Maintained By: AA

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل و ثقافت
  • تجارت
  • تعلیم و ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ

© 2021 پاکستان نیوز نیٹ ورک - Designed & Maintained By: AA

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In