واشنگٹن: امریکا نے اسرائیل سے ماہ رمضان میں فلسطینی مسلمانوں کو مسجد الاقصی میں نماز ادا کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کر دیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اسرائیل پر زور دے رہے ہیں کہ ماضی کی طرح رمضان کے مہینے میں مسلمانوں کو مسجد الاقصی میں نماز ادا کرنے کی اجازت دی جائے۔
میتھیو ملر نے مزید کہا کہ یہ صرف لوگوں کو مذہبی آزادی دینے کا معاملہ نہیں جس کے وہ مستحق ہیں اور ان کا حق ہے بلکہ یہ معاملہ اسرائیل کی سلامتی کیلئے بھی براہ راست اہمیت رکھتا ہے، مغربی کنارے میں کشیدگی کو ہوا دینا اسرائیل کے مفاد میں نہیں۔
دھاندلی کی تحقیقات تک نئی پاکستانی حکومت کو تسلیم نہ کریں
امریکی صدر جوبائیڈن نے کہاہے کہ غزہ میں فلسطینیوں پر اسرائیلی حملے مذاکرات کو مزید مشکل بنا دیں گے،جنگ بندی پیر کو ہوتی نظر نہیں آرہی لیکن مذاکرات کیلئے پر امید ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترجمان وائٹ ہاوس جان کربی کا کہنا تھا کہ صدر بائیڈن نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور اسرائیلی ، فلسطینی قیدیوں کی رہائی اور غزہ جنگ بندی سے متعلق امور پر گفتگو کی ۔
وائٹ ہاوس نے کہا کہ امریکا کی غزہ میں امداد کے منتظر فلسطینیوں پر حملے کی مذمت کرتے ہیں، مسلسل جانوں کا ضیاع انتہائی تشویشناک ہے، غزہ میں شہریوں پر گولیاں چلانے کا واقعہ سنگین ہے اس تازہ واقعے کی تحقیقات کی ضرورت ہے۔جان کربی کا کہنا تھا کہ غزہ کی سنگین انسانی صورتحال کو تسلیم کرتے ہیں، جبکہ عارضی جنگ بندی سے ہی مسئلہ حل ہوسکتا ہے۔