ایمسٹرڈیم : افریقہ سے یورپ پہنچنے والے دو مسافر بردار طیاروں کے 61 مسافروں کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ خوفناک انکشاف یورپی یونین کے رکن ملک نیدرلینڈ کے محکمہ صحت نے جاری بیان میں کیا۔
محکمہ صحت نے بتایا کہ کرونا وائرس سے متاثرہ مسافر جنوبی افریقہ سے دو پروازوں کے ذریعے نیدرلینڈ پہنچنے ہیں۔
نیدرلینڈز پہنچنے والی دونوں پروازوں کے مسافروں کا کرونا ٹیسٹ کیا گیا جن میں سے 61 مسافروں کے ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا، جن میں کوویڈ 19 نئے ویرینٹ سے معلق تحقیق جاری ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیدرلینڈز حکام نے کرونا سے متاثرہ تمام مریضوں کو ہوٹل میں قرنطینہ کردیا ہے۔