• Privacy Policy
  • صفحہ اول
منگل, 28 مارچ 2023
پاکستان نیوز نیٹ ورک
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل و ثقافت
  • تجارت
  • تعلیم و ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل و ثقافت
  • تجارت
  • تعلیم و ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
پاکستان نیوز نیٹ ورک
No Result
View All Result

ترکیہ اور شام میں زلزلے سے تباہی، ہلاکتیں 1400 سے زائد، ترکیہ میں ایمرجنسی نافذ

6 فروری 2023
in دنیا
0 0
0
ترکیہ شام
0
SHARES
66
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

ترکیہ میں اموات کی تعداد 912 اور زخمیوں کی تعداد 5 ہزار 383 ہے جب کہ شام میں 560 ہلاکتیں اور ایک ہزار افراد زخمی ہوئے ہیں

ترکیہ اور شام شدید  زلزلے سے لرز اٹھے، 7.9 شدت کے زلزلے سے متعدد عمارتیں زمین بوس ہوگئیں جس کے باعث مجموعی طور پر  ہلاکتیں 1400 سے تجاوز کرگئی ہیں۔

 امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 7.9 ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلے کا مرکز ترکیہ سے جنوب میں غازی انتپ صوبے کے علاقے نرداگی میں تھا، جبکہ زلزلے کی گہرائی 17.9 کلومیٹر تھی۔

ترک میڈیا کے مطابق زلزلے کے شدید ترین جھٹکے ایک منٹ تک محسوس کیے گئے، جھٹکوں کے باعث لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔

زلزلے کے جھٹکے قبرص، یونان، شام، اردن،لبنان اور فلسطین میں بھی محسوس کیےگئے۔

ترک صدر طیب اردوان نے زلزلے سے اموات کی تعداد 912 ہونےکی تصدیق کردی ہے۔

ترک صدر کا کہنا ہےکہ ترکیہ میں زلزلے سے اموات کی تعداد 912 ہوگئی ہے اور 5 ہزار 383 افراد زخمی ہیں، زلزلے سے اموات کتنی بڑھیں گی، ابھی اندازہ نہیں لگاسکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ 45 ممالک سرچ اینڈ ریسکیو  آپریشن میں مدد کی پیشکش کرچکے ہیں، یہ زلزلہ 1939کے بعد اب تک کی سب سے بڑی تباہی ہے۔

اس کے علاوہ ترک صدر طیب اردوان نے ملک میں ہولناک زلزلے کے بعد ایمرجنسی کا اعلان کردیا ہے۔

بھارت نے اپنے دفاعی بجٹ میں اضافہ کرلیا

ترک صدر طیب اردوان نے زلزلے سے متاثر تمام شہریوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئےکہا ہےکہ امید ہے کہ جلد از جلد اور کم سے کم نقصان کے ساتھ مل کر اس آفت سے نکل جائیں گے۔

ترکیہ کے نائب صدر کے مطابق زلزلے کے بعد غازی انتپ اور حاطے ائیرپورٹ پر سول پروازیں معطل کردی گئی ہیں۔

ترک میڈیا کے مطابق زلزلے کے باعث  ترک صوبہ حاطے میں قدرتی گیس پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی، احتیاطی تدابیر کے طور پر حاطے میں قدرتی گیس کی فراہمی روک دی گئی ہے۔

ترک ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایجنسی کا کہنا ہےکہ  زلزلےکے بعد سے اب تک 78  آفٹرشاکس محسوس کیےگئے ہیں، زلزلے سےکم ازکم 1ہزار 710 عمارتیں گرگئیں۔

ترک حکام کا کہنا ہےکہ متاثرہ علاقوں میں 2 ہزار 786 امدادی ٹیمیں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

ترک میڈیا کا کہنا ہےکہ  آذربائیجان سے سرچ ریسکیو کے 370 ماہرین ترکیہ پہنچ رہے ہیں جب کہ  امریکا نے بھی ترکیہ کو ہر ممکن مدد فراہم کرنےکی پیشکش کی ہے اور کہا ہےکہ امریکا ترکیہ کی ہر طرح کی مدد کے لیے تیار ہے۔

اے ایف پی کے مطابق زلزلے نے شام میں بھی شدید تباہی مچائی ہے جہاں عمارتیں گرنے سے متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

شامی حکام کے مطابق زلزلےکے جھٹکے شام کے صوبوں حما، حلب اور  لتاکیہ میں محسوس کیےگئے، حکومتی زیر اثر علاقوں میں زلزلے سے اموات کی  تعداد 326 ہوگئی ہے اور  ایک ہزار سے زائد افراد  زخمی ہیں۔

دوسری جانب شام میں کام کرنے والے امدادی گروپ کے مطابق باغیوں کےزیرکنٹرول علاقوں میں زلزلے سے234 اموات ہوئی ہیں، زلزلے سے اموات میں اضافے کا خدشہ ہے، سیکڑوں خاندان اب بھی ملبے تلے دبے ہیں۔

شام میں زلزلے سے اموات کی مجموعی تعداد560 ہوگئی ہے اور  ترکیہ اور شام میں زلزلے سے اموات کی مجموعی تعداد ایک ہزار 385 ہوگئی ہے۔

Tags: deathsDevastationearthquakeEmergencySyriaTurkeyایمرجنسی نافذتباہیترکیہرپورٹزلزلےشامملکہلاکتیں
ShareTweetPin
Previous Post

نگران حکومت پنجاب نے پرویز الہی سرکار کے منصوبوں کے خلاف کمر کس لی

Next Post

گورنر پنجاب نے صوبے کے الیکشن عام انتخابات کے ساتھ کروانے کا عندیہ دے دیا

Related Posts

پاکستانی نژاد حمزہ یوسف سکاٹ لینڈ کے پہلے مسلمان سربراہ منتخب
اہم ترین

پاکستانی نژاد حمزہ یوسف سکاٹ لینڈ کے پہلے مسلمان سربراہ منتخب

28 مارچ 2023
افغانستان : کابل میں خودکش دھماکا، 6 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
دنیا

افغانستان: کابل میں خودکش دھماکا، 6 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

27 مارچ 2023
رمضان المبارک میں ایک سے زائد عمرے پر پابندی
اہم ترین

رمضان المبارک میں ایک سے زائد عمرے پر پابندی

26 مارچ 2023
امریکا میں شدید طوفان کے باعث 23 افراد چل بسے
دنیا

امریکا میں شدید طوفان کے باعث 23 افراد چل بسے

25 مارچ 2023
یمن میں
دنیا

یمن میں 11ملین بچے انسانی امداد کے منتظر ہیں : یونیسیف

25 مارچ 2023
روس نے یوکرین پرکئی میزائل برسا دئیے
دنیا

روس نے یوکرین پر کئی میزائل برسا دئیے

24 مارچ 2023
Next Post
گورنر پنجاب نے صوبے کے الیکشن عام انتخابات کے ساتھ کروانے کا عندیہ دے دیا

گورنر پنجاب نے صوبے کے الیکشن عام انتخابات کے ساتھ کروانے کا عندیہ دے دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فیس بک پر فالو کریں

ہمیں ٹوئیٹر پر فالو کریں

ہمارےبارے میں

پاکستان نیوز نیٹ ورک

پاکستان نیوز نیٹ ورک کا مقصد پاکستانی عوام کو اس جدید دور میں سچ سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔ پاکستان نیوز نیٹ ورک جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے آپ تک سچ سب سے پہلے پہنچائے گا۔

ہمیں ٹوئیٹر پر فالو کریں

موسم کا حال

کراچی
منگل 28 مارچ 2023
-18 ° c
ADVERTISEMENT

© 2021 پاکستان نیوز نیٹ ورک - Designed & Maintained By: AA

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل و ثقافت
  • تجارت
  • تعلیم و ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ

© 2021 پاکستان نیوز نیٹ ورک - Designed & Maintained By: AA

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In