سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ معاشی بحران دہشت گردوں کے لیے نعمت ثابت ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ افغانستان میں معاشی بحران سے بچنے کے لیے کیش کی فراہمی ضروری ہے جبکہ معاشی بحران افغان عوام کے لیے تباہ کن اور دہشت گردوں کے لیے نعمت ثابت ہو گا۔
اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری نے کہا کہ آئی ایم ایف نے 440 ملین ڈالر کے ایمرجنسی ریزرو تک افغانستان کی رسائی روکی ہوئی ہے اور افغان سینٹرل بینک کے 10 ارب کے اثاثے بھی بیرون ملک منجمد ہیں۔
انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ یو این ایلچی نے خبر دار کیا تھا کہ افغانستان کو پیسے نہ ملے تو بحران پیدا ہو سکتا ہے۔
سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مزید کہا ہے کہ افغانستان کو یمن کی طرز پر رقم فراہم کی جا سکتی ہے جیسے جنگ سے تباہ حال یمن کے لیے پروگرام عالمی بینک کی مدد سے چلایا جا رہا ہے۔