پیرس: فرانسیسی صدر امانوئیل میکرون نے پارلیمان میں اکثریت کھو دی۔
تفصیلات کے مطابق فرانسیسی صدر میکرون پارلیمینٹ میں اکثریت کھو بیٹھے، پارلیمنٹ میں مکمل اکثریت کے لیے میکرون کو 289 سیٹیں درکار ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس کے پارلیمانی انتخابات میں کوئی بھی جماعت واضع اکثریت حاصل نہیں کر سکی ہے۔
فرانسیسی صدر اپنی دو سو نواسی نشستوں پر اکثریت بحال نہیں رکھ سکے، 44 سالہ فرانسیسی صدرمیکرون کو اقتدار کو جاری رکھنے کے لیے انتخاب کے اس مرحلے میں ٹیکس میں کٹوتی، ویلفیئر اصلاحات اور ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافہ کرنا تھا۔
صدرمیکرون کی جماعت 577 میں سے 245 نشستیں جیتنے میں کامیاب رہی ہے۔ فرانسیسی وزیرِ اعظم الزبتھ بورن نے انتخابی نتائج کو ملک کے لیے خطرناک قرار دیتے ہوئے صدر میکرون کو اتحادی تلاش کرنے کا مشورہ دے دیا۔
واضع رہےمیکرون رواں سال اپریل میں دوسری مدت کے لیے صدر منتخب ہوئے تھے۔