• Privacy Policy
  • صفحہ اول
منگل, 28 مارچ 2023
پاکستان نیوز نیٹ ورک
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل و ثقافت
  • تجارت
  • تعلیم و ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل و ثقافت
  • تجارت
  • تعلیم و ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
پاکستان نیوز نیٹ ورک
No Result
View All Result

بھارت نے اپنے دفاعی بجٹ میں اضافہ کرلیا

2 فروری 2023
in دنیا
0 0
0
بھارت نے اپنے دفاعی بجٹ میں اضافہ کرلیا
0
SHARES
13
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

بھارت ( India ) کی حکومت نے رواں سال 2023 کیلئے دفاع کے بجٹ ( Defence Budget ) کو 13فیصد بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ سے جاری خبروں کے مطابق پڑوسی ممالک پاکستان ( Pakistan ) اور چین ( China ) کے ساتھ سرحدی تنازعات اور جھڑپوں کے تناظر میں بھارت نے اپنی فوج کو جدید اسلحے اور ہتھیاروں سے لیس کرنے کے لیے سالانہ دفاعی بجٹ میں 13 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔

دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان سرحد، تجارت اور ٹیکنالوجی پر تنازعات ایک عرصے سے جاری ہیں اور 2020 میں لداخ میں چین کے ساتھ تنازع کے بعد سے اپنی فوجی قوت میں مسلسل اضافہ کیا ہے۔

بھارت کی وزیر خزانہ نرملا سیتھارمن نے 550ارب ڈالر کے بجٹ کا اعلان کیا جس میں 73ارب ڈالر دفاع کی مد میں رکھے گئے ہیں۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ کل بجٹ میں سے 13 فیصد رقم دفاعی اخراجات پر خرچ کی جائے گی۔

The chart shows difference between Indian & Pakistani budgets before FEB-2019.
India wanted to create hegemony through an air raid on Pakistan but got gobsmacked!

Year 2022,
Total Indian defence budget = $76b
&
Pakistan defence budget:
Navy = $790m
PAF = $1.57b
Army = $3.46b pic.twitter.com/7yVcjl4yW3

— Raja Faisal (@RajaFaisalPK) July 10, 2022

برطانوی خبر رساں ایجنسی روائٹرز کے مطابق نئی دہلی کی جواہر لعل یونیورسٹی کے دفاعی ماہر لکشمن بہیرا نے کہا کہ فوج کو جدت سے آراستہ کرنے کے لیے درکار ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے دفاعی بجٹ میں اضافہ مناسب لیکن یہ تمام ضروریات پوری کرنے سے قاصر رہے گا۔

Summary of the Indian defence budget 2023: pic.twitter.com/ayDKG3SQm6

— Livefist (@livefist) February 1, 2023

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے دیگر ترجیحات میں توازن کو برقرار رکھتے ہوئے دفاعی فورسز کے لیے مناسب رقم مختص کرنے کی کوشش کی ہے۔ 13 لاکھ سے زائد فوج کے حامل بھارت کا دفاعی بجٹ جی ڈی پی کا 2فیصد ہے لیکن یہ چین کے مقابلے میں اب بھی کافی کم ہے جو اپنے دفاع پر سالانہ 230ارب ڈالر خرچ کرتا ہے۔

دوسری جانب معروف عالمی تھنک ٹینک اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ کا کہنا ہے کہ اس وقت دنیا میں اپنی فوج پر سب سے زیادہ رقم خرچ کرنے والے ممالک کی فہرست میں تیسرے نمبر پر بھارت موجود ہے اور اب بجٹ میں 13فیصد اضافے کے بعد مجموعی طور پر 73ارب ڈالر خرچ کرے گا۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت نے سرحدی دفاع اور اسلحہ سازی کے عمل سمیت فوجی استعدادکار میں اضافے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور وہ اب اپنی نیوکلیئر سب میرین بھی بنا رہے ہیں جب کہ گزشتہ سال مقامی سطح پر تیار کردہ ایئر کرافٹ کیریئر کی بھی رونمائی کی تھی۔

اسلحے کی درآمدات کے لیے بھارت زیادہ تر انحصار اپنے دیرینہ پارٹنر روس پر انحصار کرتا ہے جب کہ بقیہ اسلحہ امریکا، فرانس اور اسرائیل سے خریدی جاتی ہیں لیکن وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت فوجی آلات و اسلحہ سازی میں خودانحصاری کو فروغ دینا چاہتی ہے۔

فوج کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے بہترین اسلحے سے لیس کرنے کے لیے فوجی اخراجات میں تیزی سے اضافہ کیا ہے تاکہ پاکستان اور چین کی سرحد پر اپنے فوجیوں کو بہترین اور وافر اسلحہ فراہم کر سکے۔

Tags: budgetDefenseincreasedIndiaاضافہاعلانبجٹبھارتپاکستانجھڑپوںحکومتدفاعیسرحدی تنازعاتملک
ShareTweetPin
Previous Post

نوازشریف لندن میں بیٹھ کر ملک چلارہے ہیں، فواد چوہدری

Next Post

خواب حقیقت کا روپ ضرور دھارتے ہیں، اننیا پانڈے

Related Posts

پاکستانی نژاد حمزہ یوسف سکاٹ لینڈ کے پہلے مسلمان سربراہ منتخب
اہم ترین

پاکستانی نژاد حمزہ یوسف سکاٹ لینڈ کے پہلے مسلمان سربراہ منتخب

28 مارچ 2023
افغانستان : کابل میں خودکش دھماکا، 6 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
دنیا

افغانستان: کابل میں خودکش دھماکا، 6 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

27 مارچ 2023
رمضان المبارک میں ایک سے زائد عمرے پر پابندی
اہم ترین

رمضان المبارک میں ایک سے زائد عمرے پر پابندی

26 مارچ 2023
امریکا میں شدید طوفان کے باعث 23 افراد چل بسے
دنیا

امریکا میں شدید طوفان کے باعث 23 افراد چل بسے

25 مارچ 2023
یمن میں
دنیا

یمن میں 11ملین بچے انسانی امداد کے منتظر ہیں : یونیسیف

25 مارچ 2023
روس نے یوکرین پرکئی میزائل برسا دئیے
دنیا

روس نے یوکرین پر کئی میزائل برسا دئیے

24 مارچ 2023
Next Post
خواب حقیقت کا روپ ضرور دھارتے ہیں، اننیا پانڈے

خواب حقیقت کا روپ ضرور دھارتے ہیں، اننیا پانڈے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فیس بک پر فالو کریں

ہمیں ٹوئیٹر پر فالو کریں

ہمارےبارے میں

پاکستان نیوز نیٹ ورک

پاکستان نیوز نیٹ ورک کا مقصد پاکستانی عوام کو اس جدید دور میں سچ سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔ پاکستان نیوز نیٹ ورک جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے آپ تک سچ سب سے پہلے پہنچائے گا۔

ہمیں ٹوئیٹر پر فالو کریں

موسم کا حال

کراچی
منگل 28 مارچ 2023
-18 ° c
ADVERTISEMENT

© 2021 پاکستان نیوز نیٹ ورک - Designed & Maintained By: AA

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل و ثقافت
  • تجارت
  • تعلیم و ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ

© 2021 پاکستان نیوز نیٹ ورک - Designed & Maintained By: AA

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In