• Privacy Policy
  • صفحہ اول
پیر, 6 فروری 2023
پاکستان نیوز نیٹ ورک
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل و ثقافت
  • تجارت
  • تعلیم و ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل و ثقافت
  • تجارت
  • تعلیم و ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
پاکستان نیوز نیٹ ورک
No Result
View All Result

چین کے سامنےبھارتی فوج پسپا، درجنوں چیک پوسٹس خالی کردی گئیں

25 جنوری 2023
in دنیا
0 0
0
چین کے سامنےبھارتی فوج پسپا، درجنوں چیک پوسٹس خالی کردی گئیں
0
SHARES
8
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

ہر روز بڑھکیں مارنے والی بھارتی فوج چین سے ملحقہ کئی سرحدی علاقوں میں پسپا پوگئی ہے اور اس کی تاویل یہ گھڑا جارہا ہے کہ اس سے انہوں نے بھارتی سرزمین نہیں کھوئی۔

چین سے ملحقہ علاقے لداخ کے ایک اعلیٰ پولیس افسر پی ڈی نتیا نے اپنی رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ بھارت نے علاقے میں 65 میں سے 26 چیک پوسٹس کھودی ہیں۔

لداخ کے مرکزی شہر لیہہ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ پی ڈی نتیا نے اپنی یہ رپورٹ نئی دہلی میں ملک کے اعلیٰ پولیس افسران کی سالانہ کانفرنس میں پیش کی تھی، اس کانفرنس میں وزیر اعظم نریندرا مودی، وزیر داخلہ امت شاہ اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول نے شرکت کی تھی۔

اس رپورٹ کے منظر عام پر آنے سے ایک ماہ قبل ہی بھارت نے چین پر الزام لگایا تھا کہ وہ دونوں ملکوں کے درمیان تسلیم شدہ سرحد کو تبدیل کررہا ہے

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس وقت درہ قراقرم سے چھمور تک 65 چیک پوسٹس ہیں، جن کی باقاعدگی سے نگرانی کی جاتی رہی ہے لیکن اب ان 65 میں سے 26 چیک پوسٹس پر ہماری موجودگی نہیں رہی۔ اس کی وجہ وہاں تعینات بی ایس ایف (بارڈر سیکیورٹی فورس) کا گشت نہ کرنا ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ چین کی پی ایل اے (پیپلز لبریشن آرمی آف چائنا) علاقے میں ایک ایک انچ زمین پر قبضہ کر رہی ہے، اگر ان چیک پوستوں پر ہماری موجودگی نہ رہی تو چین ہمیں اس حقیقت کو قبول کرنے پر مجبور کرے گا کہ ان علاقوں میں طویل عرصے سے آئی ایس ایف یا ہندوستانی شہریوں کی موجودگی نہیں دیکھی گئی تھی۔ ان علاقوں میں چینی موجود تھے اور آخر کار ہم ان علاقوں کا کنٹرول کھو دیں گے۔

پی ڈی نتیا نے اپنی رپورٹ میں مزید لکھا ہے چین نے کشیدگی کے خاتمے کے لیے مذاکرات کے دوران بفر زونز کا فائدہ اٹھایا اور وہاں جدید ترین کیمرے نصب کئے تاکہ بھارتی سیکورٹی فورسز کی نقل و حرکت کی نگرانی کی جاتی رہے

رپورٹ میں کہا گیا کہ یہی چینی حکمت عملی وادی گلوان میں بھی دیکھی گئی، جہاں 2020 میں جھڑپ کے دوران 20 بھارتی فوجیوں کو ہلاک کردیا گیا تھا۔ اگلے محاذ پر تعینات ایک سینیئر افسر نے کہا ہے کہ اگر 400 میٹر پیچھے ہٹ کر ہم چین کی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ 4 سال کے لیے امن خرید سکتے ہیں، تو یہ فائدہ مند ہوگا۔

اس رپورٹ کی تصدیق کے لیے جب بھارتی میڈیا نے دفاعی حکام سے رابطہ کیا تو انہیں بتایا گیا کہ کچھ علاقوں کو دونوں طرف سے گشت کے لیے محدود کر دیا گیا ہے۔ بھارت نے کوئی زمین نہیں کھوئی، ہمارے پاس اتنے ہی کیمرے اور تکنیکی آلات ہیں جتنے پی ایل اے کے پاس ہیں۔

Tags: بھارتی فوجپاکستانپسپاچیکچینحکومتدرجنوںملک
ShareTweetPin
Previous Post

’’مخالف کی تکلیف یا گرفتاری پر خوش ہونا کم ظرفی ہے‘‘

Next Post

پاکستانی انٹیلی جنس اداروں نے بھارت کا فالس فلیگ آپریشن کا منصوبہ بے نقاب

Related Posts

اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 7 فلسطینی شہید
دنیا

اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 7 فلسطینی شہید

6 فروری 2023
ترکیہ شام
دنیا

ترکیہ اور شام میں زلزلے سے تباہی، ہلاکتیں 1400 سے زائد، ترکیہ میں ایمرجنسی نافذ

6 فروری 2023
جنس تبدیل کرانے والے جوڑے کے ہاں اولاد کی خوشخبری
دنیا

جنس تبدیل کرانے والے جوڑے کے ہاں اولاد کی خوشخبری

4 فروری 2023
بھارت نے اپنے دفاعی بجٹ میں اضافہ کرلیا
دنیا

بھارت نے اپنے دفاعی بجٹ میں اضافہ کرلیا

2 فروری 2023
ایران کا ڈرون
دنیا

ایران کا ڈرون حملوں پر اسرائیل سے بدلہ لینے کا اعلان

2 فروری 2023
ایف بی
دنیا

ایف بی آئی کی امریکی صدر کے گھر کی تلاشی

2 فروری 2023
Next Post
انٹیلی جنس

پاکستانی انٹیلی جنس اداروں نے بھارت کا فالس فلیگ آپریشن کا منصوبہ بے نقاب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فیس بک پر فالو کریں

ہمیں ٹوئیٹر پر فالو کریں

ہمارےبارے میں

پاکستان نیوز نیٹ ورک

پاکستان نیوز نیٹ ورک کا مقصد پاکستانی عوام کو اس جدید دور میں سچ سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔ پاکستان نیوز نیٹ ورک جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے آپ تک سچ سب سے پہلے پہنچائے گا۔

ہمیں ٹوئیٹر پر فالو کریں

موسم کا حال

کراچی
پیر 6 فروری 2023
-18 ° c
ADVERTISEMENT

© 2021 پاکستان نیوز نیٹ ورک - Designed & Maintained By: AA

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل و ثقافت
  • تجارت
  • تعلیم و ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ

© 2021 پاکستان نیوز نیٹ ورک - Designed & Maintained By: AA

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In