شمالی کوریا نے دشمن قوتوں سے نمٹنے کے لیے جوہری ہتھیار کے استعمال کا عندیہ دے دیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن نے دشمن قوتوں کا مقابلہ کرنے کے لیے جوہری ہتھیاروں کے قبل از وقت استعمال کے لیے خبردار کیا ہے۔
کم جونگ اُن نے خبردار کیا ہے کہ دشمن قوتوں کا مقابلہ کرنے کے لیے جوہری ہتھیار ان کے حملے سے پہلے بھی استعمال کیے جاسکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر ضروری ہو تو ملک کو درپیش تمام خطرات کو پہلے سے ہی ناکام بنانے کے قابل ہونا چاہیے۔
کم جونگ اُن نے کہا کہ پیانگ یانگ ہتھیاروں کی تیاری جاری رکھے گا تاکہ اس کے پاس زبردست فوجی طاقت ہو جسے دنیا کی کسی بھی طاقت کے خلاف استعمال کیا جاسکے۔