تہران:ایران کی جانب سے اسرائیل کے ممکنہ حملے پر منہ توڑ جواب دینے کا عندیہ دیا گیا ہے ، ترجمان ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ کوئی بھی حملہ ہوا تو ایران فیصلہ کن جواب دے گا۔
العربیہ کے مطابق ترجمان ایرانی وزیر خارجہ سعید خلیل زاد نے اپنے ٹویٹر پر کہا کہ اسرائیل کا رویہ مغربی حمایت کا نتیجہ ہے ، ایران پر حملے کی دھمکیان عالمی قوانین کی خلاف ورزیاں ہیں ۔
واضح رہے کہ جمعرات کو اسرائیل کے وزیر دفاع بینی گینٹز کی جانب سے کہا گیا تھا کہ اسرائیل ایران پر حملہ کرنے کیلئے تیار ہے ۔ اس سے قبل اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے کہا تھا کہ بحیرہ عرب میں گزشتہ ہفتے کمپنی کے آئل ٹینکر پر ایران کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا۔
دوسری جانب ایران اسرائیلی آئل ٹینکر پر حملے کے الزام کو مسترد کرتا آرہا ہے ۔