واشنگٹن: آئرلینڈ کے وزیراعظم لیو وراڈکر نے وائٹ ہاس میں تقریر کرتے ہوئے امریکی صدر جو بائیڈن کے سامنے غزہ کا معاملہ اٹھا دیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہائوس میں سینٹ پیٹرکس ڈے کی تقریب سے خطاب کے دوران غزہ پر بمباری بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے آئرلینڈ کے وزیراعظم نے کہا کہ غزہ کے لوگوں کو خوراک، دواں اور پناہ کی ضرورت ہے۔
وائٹ ہائوس میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں آئرش وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ آئرش لوگ اس تباہی کے بارے میں سخت پریشان ہیں جو غزہ میں ہماری آنکھوں کے سامنے ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئرش لوگوں کو تشویش ہے کہ غزہ پر بمباری روکنے کی ضرورت ہے، بمباری رکنی چاہیے، یرغمالیوں کو واپس گھر لایا جائے اور انسانی امداد غزہ میں جانے کی اجازت دی جائے۔
اقوام متحدہ نے 2024 میں گرمی کی شدت کے نئے ریکارڈ سے خبردار کردیا
کینیڈا کی جانب سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کینیڈا کی جانب سے یہ فیصلہ پارلیمنٹ میں اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت روکنے کے حق میں قرارداد منظور ہونے کے بعد کیا گیا ۔
کینیڈیئن پارلیمنٹ میں اس قرارداد کے حق میں 207 جبکہ مخالفت میں 117 ووٹ آئے۔قرارداد میں فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے کام کرنیکا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔ کینیڈا کی وزیر خارجہ میلانیا جولی کا کہنا تھا کہ اس قرارداد کے بعد کینیڈا اسرائیل کو تمام ہتھیاروں کی ترسیل روک دے گا۔