لندن: برطانیہ میں جاری سیاسی بحران نے رشی سونک کے سر پر وزارت عظمیٰ کا تاج سجا دیا ہے، کنگ چارلس نے رشی سونک کو حکومت بنانے کی اجازت دیدی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق رشی سُونک نے بکنگھم پیلس میں بادشاہ چارلس سےملاقات کی جس کے بعد انہیں برطانیہ میں حکومت بنانے کی اجارت دی گئی۔
برطانوی وزیر اعظم رشی سونک نے ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ کےباہر اپنے پہلے خطاب میں کہا کہ ملک کی قیادت کرنے کیلئے تیار ہوں، الفاظ سے نہیں عمل سے اپنے ملک کو متحد کروں گا۔
برطانوی وزیر اعظم رشی سونک کا کہنا تھا کہ عوام کے مفادات کو سیاست سے بالاتر رکھوں گا، دن رات اس ملک کے لئے کام کروں گا۔
رشی سونک کا مزید کہنا تھا کہ ملک مشکلات کا شکارہے، چیلنجز سے ملکرنمٹیں گے، میں آپ کا اعتماد جیتوں گا ،برطانیہ کو مزید مضبوط بناؤں گا۔
واضح رہے کہ رشی سونک گزشتہ 3 ماہ کے دوران برطانیہ کے تیسرے وزیرِ اعظم ہیں جبکہ وہ برطانیہ کے وزیر خزانہ بھی رہ چکے ہیں۔
رشی سُونک برطانیہ کی 200 سالہ تاریخ میں57 ویں اور سب سےکم عمر وزیر اعظم ہیں۔
رشی سُناک بھارتی آئی ٹی کمپنی انفوسس کے شریک بانی نارائن مورتی کے داماد ہیں، 42 سالہ رشی سُناک کو سابق وزیراعظم بورس جانسن نے 2020 میں اپنی کابینہ میں شامل کیا تھا اور وزیر خزانہ بنایا تھا۔