مقدونیہ کے صدر اسٹیو پینٹاروسکی نے ڈاؤن سنڈروم کا شکار بچوں کے خلاف معاشرے میں رائج امتیازی رویوں کی حوصلہ شکنی کی اعلیٰ مثال قائم کردی۔
مقدونیہ میں ڈاؤن سنڈروم کا شکار 11 سالہ طالبہ کو اسکول میں ساتھیوں کی جانب سے تضحیک کا نشانہ بنایا گیا۔
مقدونیہ کے صدر کو جب یہ معلوم ہوا کہ 11 سالہ ایمبالہ کو ڈاؤن سنڈروم کے باعث دوسروں سے مختلف ہونے کی وجہ سے اسکول میں امتیازی سلوک کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور بچے اس کا مذاق اڑاتے اور اسے دھمکاتے ہیں تو انہوں نے بچی اور اس کے والدین سے ملاقات میں ان کی دلجوئی کی۔
متحدہ عرب امارات میں مقیم افغانوں کا انوکھا مظاہرہ، امریکہ بھیجنے کا مطالبہ
انہوں نے کہا کہ والدین کو درپیش روزمرہ چیلنجز کو بخوبی سمجھتے ہیں اور بچوں کے تحفظ کو یقینی بنانے میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
اس کے علاوہ صدر خود بچی کو پیدل اسکول چھوڑنے گئے۔