نئی دہلی : مودی سرکار آئندہ عام انتخابات میں کامیابی کے لئے ایک طرف تو ہندوتوا کا بھرپور مظاہرہ کر رہی ہے تو دوسری طرف سیاسی مخالفین کو کچلنے کے لئے فسطائی ہتھکنڈوں پر بھی عمل کیا جا رہا ہے،
مودی سرکار آئندہ عام انتخابات میں کامیابی کے لئے ایک طرف تو ہندوتوا کا بھرپور مظاہرہ کر رہی ہے تو دوسری طرف سیاسی مخالفین کو کچلنے کے لئے فسطائی ہتھکنڈوں پر بھی عمل کیا جا رہا ہے،
تازہ ترین کارروائی کانگریس کے خلاف کی گئی جس کے اکاؤنٹس منجمد کر دئیے گئے ہیں۔مودی سرکار اپوزیشن جماعتوں کی مقبولیت سے بوکھلاہٹ کا شکار، مرکزی اپوزیشن جماعت انڈین نیشنل کانگرس کے اکاؤنٹس منجمد کر دئیے گئے۔
کانگریس پارٹی نے دعویٰ کیا کہ اس کے ے چار بینک اکاؤنٹس کو منجمد کیا گیاکانگریس لیڈر ملک ارجن کھارگے نے اکاؤنٹس منجمد کئے جانے کو ہندوستانی جمہوریت کے لیے افسوسناک دن قرار دیاہے،
صہیونی فوج کے ہاتھوں مزید 110 فلسطینی شہید
بھارتی تجزیہ نگاروں کے مطابق مودی حکومت قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اپنے سیاسی دشمنوں کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کر رہی ہے۔
کانگریس ترجمان اجے ماکن کے مطابق ان کی پارٹی کے خلاف کارروائی کا مقصد انتخابات سے پہلے اسے بیک فٹ پر لانا ہے،قومی انتخابات کے اعلان سے قبل اہم اپوزیشن پارٹی کے اکاؤنٹس کو منجمد کرنا جمہوریت کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے،
کانگریس ترجمان اجے ماکن کا کہنا ہے کہ انہیں لگتا ہے کہ مودی سرکار یک جماعتی نظام کی طرف جانا چاہتی ہے، کانگریس ترجمان نے بتایا کہ اس فیصلے کے خلاف وہ عدالت میں اپیل کر رہے ہیں اور عوامی احتجاج بھی کریں گے۔
اکائونٹس منجمد کرنے سے کانگریس پارٹی کا معاشی نظام درہم برہم ہو گیا ہے۔مودی حکومت کی جانب سے ان الزامات پر ابھی تک کوئی رد عمل نہیں آیا ہے۔