سری نگر:مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فوج نے عید الفطر کے موقع پر اجتماعی نماز پر پابندی عائد کردی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عید الفطر کے موقع پر بھی مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کو اجتماعی نماز کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔
مقبوضہ کشمیرپر قابض بھارتی فوج نے جامعہ مسجد سری نگر میں نماز عید کے اجتماع پر پابندی عائد کی ہے۔
وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے سری نگر میں نماز عید کے اجتماع پر پابندی کو بنیادی انسانی و مذہبی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے ادارے مقبوضہ کشمیر میں مذہبی اور سیاسی پابندیوں کا نوٹس لیں۔
انہوں نے اعلان کیا کہ مقبوضہ کشمیرمیں عید اجتماعات پر پابندی کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھائیں گے۔