دی ہیگ: عالمی عدالت انصاف نے روس کویوکرین پرحملے فوری طورپرروکنے کا حکم دیا ہے۔
یوکرین کی جانب سے عالمی عدالت انصاف میں روسی حملوں کیخلاف درخواست پرفیصلہ سناتے ہوئے عالمی عدالت انصاف نے روس کویوکرین پرحملے فوری روکنے کا حکم دیا ہے۔
عالمی عدالت انصاف کے13ججز نےفیصلے کی حمایت جبکہ 2 نے مخالفت کی۔فیصلے کی مخالفت کرنے والے ججز کا تعلق چین اورروس سے ہے۔
عالمی عدالت انصاف کی صدرکا کہنا تھا کہ یوکرین کا یہ حق ہے کہ روس اسے نشانہ نہ بنائے۔
سعودی عرب : ذاتی کاروبار کرنے کا قانونی طریقہ کار کیا ہے؟
روس کی جانب سے یوکرین میں قتل عام کے الزامات کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگرایسا ہوبھی رہا ہوتو کسی کو یہ اختیارنہیں کہ وہ یکطرفہ طورکسی ملک یا علاقے میں فوجی کارروائی کرے۔روس نے عالمی عدالت انصاف کی کارروائی میں حصہ نہیں لیا تھا۔یوکرین کے صدرنے عالمی عدالت کے فیصلے کویوکرین کی فتح قراردیا ہے۔