روس نے یوکرین میں کئی میزائل برسا دئیے ۔ شیلنگ میں مرنے والوں کی تعداد سات ہوگئی۔۔ یوکرینی فورسز نے اسی حملوں کو ناکام بنانے کادعویٰ کیا ہے۔
مقامی حکام کے مطابق ڈونیسک کے مشرقی علاقے میں روسی میزائل ایک شیلٹر ہوم پر گرا ۔ جس کے نیتجے میں کم از کم تین خواتین ہلاک ہو گئیں۔
پولیس افسرکا کہناہے ملبے سے دو افراد کو بچا لیا گیا۔ رات میں روسی شیلنگ سےسومی کے علاقے میں چار دیگر شہری بھی مارے گئے۔