جنوبی کوریا کے نو منتخب صدر یون سک یول نے ملکی صدارت کا حلف اٹھا لیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا کے نو منتخب صدر نے حلف اٹھانے کے بعد کہا کہ شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں کو مکمل ختم کرنا ہوگا۔
صدر یون سک یول نے کہا کہ ہمیں متعدد بحرانوں جن میں وبائی بیماری، موسمیاتی تبدیلی اور بہت سے معاشی اور سماجی مسائل کا سامنا ہے۔
انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ نئے صدر کے طور پر اپنی قوم کو بحرانوں سے نکالنے کے کا فرض نبھاوں گا۔
انہوں نے کہا کہ میں اس عظیم قوم کے لوگوں کی طرف سے سونپے جانے والے عہدے پر بھی شکر گزار ہوں، مجھے یقین ہے کہ ایک بار پھر ان مسائل پر قابو پالیں گے۔
صدر یون سک یول نے پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں صدر کے فرائض کو وفاداری کے ساتھ انجام دوں گا، اس کے ساتھ میری توجہ شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات اور اقتصادی صورت حال پر مرکوز رہے گی ۔
واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن رواں ماہ جنوبی کوریا کا دورہ کریں گے۔
وائٹ ہاوس کی ترجمان جین ساکی کا کہنا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن دورہ ایشیا میں اپنے جنوبی کوریائی اور جاپانی ہم منصب سے شمالی کوریا کے جوہری اور میزائل پروگرام پر بات کریں گے۔