سوئیڈن کی وزیراعظم میگڈلینا اینڈرسن بھی عالمی وباء کورونا وائرس کا شکار ہوگئی ہیں۔
اینڈرسن پارٹی کے متعدد رہنماؤں میں سے ایک ہیں جنہوں نے اس ہفتے کے شروع میں پارلیمنٹ میں ہونے والی بحث میں شرکت کے بعد انکا وائرس مثبت تجربہ آیا ہے جب کہ سویڈن کے بادشاہ، ملکہ اور ولی عہد سبھی اس مہینے کورونا کا شکار ہو چکے ہیں۔
اینڈرسن موجودہ سفارشات پر عمل کر رہی ہیں جبکہ وہ اب گھر سے اپنے فرائض سرانجام دیں گی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ کورونا کی بڑھتی ہوئی کیسز سے زیادہ متاثر کن تھے لیکن اومیکرون نے اب کافی لوگوں کو متاثر کیا ہے۔
واضح رہے کہ سوئیڈن میں وائرس کی بڑھتی ہوئی چوتھی لہر کے درمیان اس مہینے کوویڈ کیسز کے لیے بار بار نئے یومیہ ریکارڈ قائم کیے ہیں، جس سے صحت کی دیکھ بھال کے نظام پر دباؤ بڑھ رہا ہے اور بہت سی پابندیوں کو دوبارہ نافذ کیا گیا ہے۔
سوئیڈن صحت حکام کا کہنا ہے کہ ہر ماہ 25 ہزار کیسز رپورٹ ہورہے ہیں، جبکہ سوئیڈن مانٹرئنگ کے مطابق روزانہ صورت حال اس طرح رہی تو روزانہ تقریباً 70 ہزار کیسز تک پہنچ سکتے ہیں۔