اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مزمل اسلم نے دعویٰ کیا ہے ’پاکستان اپنے بیرونی قرضوں کا آدھا حصہ سونے کے ذریعے چکا سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما مزمل اسلم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آدھے بیرونی قرضوں قرضوں کی ادائیگی کا حل پیش کردیا۔
مزمل اسلم نے کہا کہ ایک ٹن سونے کی قیمت 58 ملین ڈالر اور ہر 100ٹن سونے کی مالیت 5.8 بلین ڈالرہے۔
ماہر معاشیات کا کہنا تھا کہ فرض کریں ہمارے پاس 1200 ٹن سوناہےتو قیمت 69.6 بلین ڈالر ہے،ہمارے سناروں کےپاس 40 ٹن سونا ہے جو کہ 2.32 بلین ڈالر ہے، پاکستان اپنے بیرونی قرضوں کا نصف سونے کے ذریعے ادا کر سکتا ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما مزمل اسلم نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر ہم گھر میں رکھا ہوا اور زیورات کا سونا بیچ دیں تو پاکستان اپنے غیر ملکی قرضوں کا نصف واپس کر دے گا۔
خیال رہے گذشتہ روز امریکی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں اضافے کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ قیمت 2150 روپے اضافے سے 148,450 روپے ہوگئی تھی اسی طرح 10 گرام کی قیمت 1,843 روپے اضافے کے ساتھ 127,272 روپے ہوئی۔