راولپنڈی : میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے چودھری نثار نے دس حلقوں سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ۔۔ عمران خان میرےساتھ اچھاہے،اس کےخلاف بھی بات نہیں کروں گا ۔۔ ن لیگ اورپی ٹی آئی کی سیاست اب دشمنی میں بدل چکی ہے
سابق وزیرداخلہ اور مسلم لیگ ن کے منحرف رہنما چوہدری نثار علی خان نے راولپنڈی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ مسلم ليگ نون اور تحريک انصاف دونوں سے رابطہ ہے،
لیکن ابھی نہیں سوچا کہ کس جماعت کی طرف جانا ہے۔
سی ٹی ڈی آپریشن؛ کالعدم تنظیموں کے 7 دہشت گرد گرفتار
چوہدری نثار نے کہا کہ میں آئندہ انتخابات میں آزاد حيثيت ميں بھی انتخاب لڑ سکتا ہوں، او کسی پارٹی کی طرف سے بھی۔
سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اس وقت جان بوجھ کر ملکی سیاست پر بات نہیں کر رہا۔