پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو نے کہاکہ عمران خان نے ملکی معیشت پر خودکش حملہ کیا۔آج بھی ملک میں عمران خان کے مہنگائی کی سونامی چل رہی ہے
پیپلزپارٹی کی سی ای سی کی میٹنگ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ۔پیپلزپارٹی دہشت گردوں سے کسی بھی قسم کی رعایت کی مخالفت کرے گی۔ٹی ٹی پی سے مذاکرات کو پارلیمان میں لانے مطالبہ کردیا
عمران خان قاتلانہ حملے کی تحقیقات چاہتے ہیں تو شفاف تحقیقات ہونی چاہئے۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے خان کے مطالبہ کی تائید کردی۔
چیئرمین پی ٹی آئی کو بلاول بھٹو نے دہشت گردوں کا فرنٹ مین قرار دے دیا۔ ٹی ٹی پی سے مذاکرات کو پارلیمان میں لانے مطالبہ کردیا۔
آرمی چیف کا سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ
ایم کیوایم سےکئے گئے تمام مطالبات پورے کردیئے ہیں۔اگر کوئی سمجھتا ہے کہ دباؤ ڈال کر انتخابات قبل وقت کروالے گا یہ انتخابات ملتوی ہوجائیں گے تو پیپلزپارٹی ایسا نہیں ہونے دے گی۔انتخابات بلدیاتی ہوں یا عام انتخابات پیپلزپارٹی کا موقف واضح ہے ہم بروقت انتخابات چاہتے ہیں۔
عمران خان نے دہشت گردوں کر رہا کیا اور افغانستان سے بھی دہشت گردوں کو لاکر آباد کیا۔پیپلزپارٹی کی جمہوری جدوجہد کی وجہ سے پہلی بار سابق آرمی چیف نے اپنی غلطی تسلیم کی اور ادارے نے نیوٹرل رہنے کا اعلان کیا۔
پیپلزپارٹی اسٹیبلشمنٹ کےغیر جانبدار رہنے کے بیان کو سراہتی ہے۔عمران خان نے ملکی معیشت پر خودکش حملہ کیا۔آج بھی ملک میں عمران خان کے مہنگائی کی سونامی چل رہی ہے