کراچی: بلدیاتی انتخابات کے فوری انعقاد کے لئے جماعت اسلامی نے وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر دھرنے کا اعلان کیا جس کے بعد کارکنان نے پریس کلب سے وزیراعلیٰ ہاؤس کی جانب مارچ شروع کر دیا ہے۔
جماعت اسلامی کے رہنما حافظ نعیم الرحمن بھی کراچی پریس کلب پہنچ گئے، مظاہرین کراچی پریس کلب سے مارچ کا آغاز کر رہے ہیں، پولیس مظاہرین کو روکنے میں ناکام مظاہرہن رکاوٹیں توڑ کر باہر سڑک پر آگئے۔
اسسٹنٹ کمشنر ساؤتھ عبدالحنان مظاہرین سے مذاکرات کے لئے پہنچ چکے ہیں، کارکنان کو روکنے کے لئے ریڈ زون اور اطراف میں بھاری سکیورٹی تعینات کر دی گئی ہے جبکہ وزیر اعلیٰ سندھ جانے والے ڈاکٹر ضیاالدین احمد روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔
عمران خان نے ملکی معیشت پر خودکش حملہ کیا۔ بلاول بھٹو
ٹریفک پولیس کے مطابق ایم ٹی خان روڈ سے آنے والے ٹریفک کو بوٹ بیسن بھیجا جا رہا ہے، وزیر اعلٰی ہاؤس جانے والی سڑک کو رکاوٹیں لگا کر بند کیا گیا ہے، جبکہ وزیراعلیٰ ہاؤس کے اطراف میں بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔