لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے مسلم لیگ نون کی سینیئر نائب صدر مریم نواز کے آپریشن کے حوالے سے ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جلدی سے ٹھیک ہو جائیں۔انہوں نے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔جبکہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ الحمدللہ، مسلم لیگ(ن)کی سینئر نائب صدر مریم نواز شریف جنیوا میں گلے کے آپریشن کے بعد خیریت سے ہیں۔
جمعہ کی رات اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہاکہ مریم نواز کاآپریشن 3گھنٹے جاری رہا۔ انہوں نے کہاکہ مریم نواز نے دعا اور نیک تمنائوں کے پیغامات بھیجنے والے عوام اور کارکنان کا شکریہ ادا کیاہے۔
دوست کو لاہور سے دو کالی ویگو والوں نے اٹھالیا، مونس
دوسری جانب مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر اعوان نے مستقبل میں آباد ہونے کا فیصلہ کر لیا۔