برطانوی شہزادہ ہیری نے افغانستان میں پچیس افراد کو ہلاک کرنے کا اعتراف کرلیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق 38 سالہ ڈیوک آف سَسیکس نے اپنی کتاب میں انکشاف کیا ہے کہ افغانستان میں بطور پائلٹ پرنس ہیری نے 6 مشنز میں حصہ لیا جو لوگوں کی جان لینے کا سبب بنے۔
پرنس ہیری نے اپنی کتاب میں مزید لکھا کہ افغانستان میں اپنے ہاتھوں سے لوگوں کی جان لینے پر اُنہیں فخر ہے نہ ہی کوئی شرمندگی ہے۔
برطانوی شہزادے کی زندگی کے گرد گھومتی کتاب سپیئر آئندہ ہفتے شائع ہونے کا امکان ہے۔