وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بھارت کو تنازعات کے حل کے لئے مذاکرات کی پیشکش کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز ریف نے العربیہ ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی قیادت نریندرمودی کوواضح پیغام ہے کہ آئیں،بیٹھیں اورسنجیدہ مذاکرات کریں تاکہ تنازعات حل ہوں اور سئلہ کشمیرسمیت تمام مسائل حل کریں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت ہمارا ہمسایہ ملک ہے اگرچہ ہم اپنی مرضی سے ایک دوسرے کے ہمسائے نہیں ہیں لیکن ایسا ہے تو اب یہ ہم پر ہے کہ ہم امن سے رہیں اور ترقی کریں یا پھر جھگڑتے رہیں ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کےدرمیان 3 جنگیں لڑی گئیں ہیں، جس سے غربت اور بےروزگاری کے سوا کچھ نہیں ملا کیونکہ ایک دوسرے کیساتھ لڑنے سے وسائل ضائع ہوتے ہیں۔