عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ چند ہفتوں میں سیاست میں ہمہ گیر تبدیلیاں آسکتی ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ ملک معاشی طور پر دیوالیہ پر پہنچ چکا ہے اور حکمرانوں کو اپنی عیاشیوں سے فرصت نہیں ہے، غریب کی فاقہ کشی حکمرانوں کی موج مستی ملک میں تصادم کرائے گی۔