اسلام آباد: ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس میں سزا یافتہ شعیب شیخ کو ایڈیشنل سیشن جج کو رشوت دینے کے معاملہ پر گرفتار کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق شعیب شیخ کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے اسلام آباد سے گرفتار کیا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ شعیب شیخ کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ کی ہدایت پر ایف آئی اے تحقیقات کر رہی تھی تاہم شعیب شیخ ایف آئی اے کے نوٹس کے باوجود حاضری سے گریزاں تھے۔
ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ نجی ٹی وی چینل کے چیئرمین شعیب شیخ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے بھی نادہندہ ہیں۔
گمراہ عناصر بلوچستان کے عوام کا عزم متزلزل نہیں کر سکتے، آرمی چیف
ذرائع کے مطابق شعیب شیخ ایف بی آر کے 14کروڑ 60 لاکھ روپے کے نادہندہ ہیں، ایف بی آر نے شعیب شیخ کے تمام اکاؤئنٹس منسلک کر دیے ہیں، ایف بی آر کی نادہندہ رقم میں جرمانے کی رقم شامل نہیں ہے۔
یاد رہے کہ شعیب شیخ پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج پرویز القادر میمن کو رشوت دینے کا الزام تھا، شعیب شیخ کی طرف سے جج کو 50 لاکھ روپے رشوت دینے کے شواہد سامنے آئے تھے