ممبئی: بالی ووڈ کے سینیئر اداکار ستیش کوشک 66 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار کے اہلِ خانہ نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ستیش کوشک کو نئی دہلی میں کار میں سفر کے دوران دل کا دورہ پڑا جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
اداکار انوپم کھیر نے بھی ٹوئٹر پر مداحوں کو ستین کوشک کی موت کی اطلاع دیتے ہوئے لکھا کہ ’میں جانتا ہوں کہ موت اس دنیا کی آخری سچائی ہے، لیکن میں نے کبھی خوابوں میں بھی نہیں سوچا تھا کہ میں یہ بات کسی دن اپنے بہترین دوست کے بارے میں لکھوں گا۔‘
انوپم کھیر کے اپنی قریبی دوست کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’45 سال کی دوستی پر ایسا اچانک فل اسٹاپ لگ گیا، آپ کے بغیر زندگی کبھی ایک جیسی نہیں رہے گی ستیش!’۔
اروشی روٹیلا کی ہولی پر ڈانس کرتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
سلمان خان نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اداکار نے ٹویٹر پر لکھا کہ مجھے اُن کی طرف سے ہمیشہ پیار، توجہ اور احترام ملا اور وہ ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے کیوں کیوں کہ ان کی شخصیت ہی ایسی تھا۔
سلمان خان نے مزید لکھا کہ ان کی روح کو سکون ملے اور ان کے گھر والوں اور محبت کرنے والوں کو اس صدمے کو برداشت کرنے کی طاقت ملے۔
بالی وڈ دبنگ خان نے ستیش کوشک کی ہدایت کاری میں بننے والی بلاک بسٹر فلم ’تیرے نام‘ میں کام کیا تھا۔
سلمان خان کے بھائی اداکار ارباز خان نے بھی ستیش کوشک کو خراج عقیدت پیش کیا ہے اور لکھا کہ آپ کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
سوشل میڈیا پر ساتھی ادا کاروں کی جانب سے بھی ستیش کوشک کی اچانک موت پر افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔
یاد رہے کہ ستیش کوشک کو 1987 کی سپر ہٹ فلم مسٹر انڈیا میں کیلنڈر کے کردار سے کافی پذیرائی ملی تھی جس کے بعد انہوں نے متعدد فلموں میں کامیڈی کردار کئے۔
وہ ایک مشہور ہدایتکار اور اسکرین رائٹر بھی تھے۔ ستیش کوشک نے سلمان کی مشہور فلم تیرے نام، روپ کی رانی چوروں کا راجا، پریم اور مشہور فلم ہم آپ کے دل میں رہتے ہیں سمیت کئی فلمیں ڈائریکٹ کی ہیں۔