لاہور: سابق ایم این اے جمشید دستی نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ان کی پارٹی میں شمولیت کا خیرمقدم کیا۔
مظفر گڑھ سے سابق ایم این اے جمشید دستی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے زمان پارک میں ملاقات کی، ملاقات میں سیاسی اور انتخابات کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر سابق ایم این اے جمشید دستی نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
عمران خان کی جانب سے جمشید دستی کی پارٹی میں شمولیت کا خیرمقدم کیا گیا۔ جمشید دستی نے پی ٹی آئی کی حقیقی آزاد ی کی تحریک اور عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔
رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے الزام عائد کیا کہ آئی جی پنجاب اور آئی جی اسلام آباد اور ان کے ہینڈلرزنے میرے قتل کیلئے اسکواڈ بنایا ہے، پنجاب پولیس کے پانچ لوگ مجھے قتل کریں گے۔
عمران خان نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھ پر ہر قسم کا کیس بنایا گیا، ملکی تاریخ کے تمام مقدمات کے ریکارڈ توڑچکا ہوں، ہمارے کارکنان کو پکڑا جا رہا ہے ،
ایسا کریک ڈاؤن کر رہے ہیں جس کی جمہوریت میں مثال نہیں ملتی۔ پرویز مشرف کا مارشل لا دیکھا، کبھی اس طرح کا کریک ڈاؤن نہیں دیکھا۔ہمارے اوپرہی حملہ ہوا اور کیس بھی ہم پر ہی بن رہے ہیں، یہ ایسے ظاہر کررہے ہیں جیسے پی ٹی آئی کوئی بہت خطرناک جماعت ہے۔