ڈی آئی خان : ڈی آئی خان کی مقامی عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کو 6 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کیخلاف 2 مقدمات کی سماعت ہوئی،پی ٹی آئی رہنما کو عدالت میں پیش کیا گیا،پنجاب اور اسلام آباد پولیس نے علی امین گنڈا پور کی حوالگی کی استدعا کی جیسے عدالت نے مسترد کر دیا۔
عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کو 6 دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور پی ٹی آئی رہنما کے خلاف ڈی آئی خان میں درج دونوں مقدمات خارج کر دئیے۔ کاغذات مکمل نہ ہونے پر پنجاب اور اسلام آباد پولیس سابق وفاقی وزیر کو ساتھ نہ لے جا سکی،عدالت نے پولیس کاغذات مکمل کر کے دوبارہ رجوع کرنے کا حکم دے دیا۔
دوسری جانب اسلام آباد کے تھانہ گولڑہ میں علی امین گنڈا پور کیخلاف ایک اور پرچہ کٹ گیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیلئے ایک اور مشکل کھڑی ہوگئی
جوڈیشل مجسٹریٹ کی مدعیت میں درج مقدمے میں علی امین گنڈا پور کے ساتھی اسد خان کو بھی نامزد کیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان نے نجی سوسائٹی میں اسلحے اور بندے جمع کرنے کا کہا اور آڈیو میں بات چیت کی کہ اگر عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو پورے اسلام آباد پر قبضہ کر لیں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پولیس نے علی امین گنڈا پور کو ڈی آئی خان میں گرفتار کیا، پشاور ہائیکورٹ کے ڈیرہ اسماعیل خان بنچ کے احاطے سے ان کو گرفتار کیا گیا،بھکر پولیس نے انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت ان پر مقدمہ درج کر رکھا ہے،مقدمے میں غداری کی دفعات بھی شامل کی گئیں۔
جبکہ چیئرمین تحریک انصاف نے علی امین گنڈا پور کی گرفتاری ردِعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ پی ڈی ایم اور اس کے سرپرست تحریک انصاف کے کارکنوں اور قائدین کے تعاقب کے یک نکاتی ایجنڈے پر کار بند ہیں،آج پاکستان پوری طرح جنگل کے قانون کی گرفت میں ہے،علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرنے کا فیصلہ پہلے ہی سے کیا گیا۔