اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے الزامات لگانے پر مریم نواز کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بشری بی بی الزامات پر مریم نواز کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرنے جا رہی ہیں۔آج بشریٰ بی بی کی جانب سے مریم نواز کو نوٹس بھیجا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کل مریم نواز نے منظم طریقے سے ججز کو نشانہ بنایا۔ن لیگ تین رکنی بینچ کو ٹارگٹ کر رہی ہے۔مریم نواز کے ججز کو ٹارگٹ کرنے کی ایک وجہ ہے۔ان کا مقصد ہے نیب ترامیم کیس سننے والا بینچ فیصلہ نہ دے۔
مریم نواز اور ن لیگ کی کمپیئن نیب ترمیم کی سماعت کرنیوالے بینچ کی تحلیل کیلئے ہے،سپریم کورٹ کے پندرہ میں سے آٹھ ججز ن لیگ کے نشانے پر ہیں،عدالتوں سے درخواست کروں گا کہ فیصلوں پر عملدرآمد کروائیں.قبل ازیں فواد چوہدری نے کہا صوبوں کے انتخابات کو آگے کرنے کیلئے ترمیم کی ضرورت ہو گی،
اسد عمر نے سراج الحق کو قانونی نوٹس بھجوادیا
ہم سپریم کورٹ کی تجاویز پر ان کے ساتھ بیٹھ گئے ہیں، اب حکومت کی طرف سے فیصلہ ہونا ہے، خواجہ آصف، احسن اقبال مذاکرات کو سبوتاڑ کر رہے ہیں، پی ڈی ایم میں ایک دھڑا مذاکرات نہیں چاہتا، مخالفت کرنے والوں کو مریم نواز کی سپورٹ بھی حاصل ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ یہ ہمیں کہتے تھے کہ تحریک انصاف والے مذاکرات نہیں کرتے، ہم نے ان کی بات کو غلط ثابت کیا، ہماری مذاکراتی کمیٹی کی کوشش ہے معاملہ حل کی طرف جائے، اگر مذاکرات ناکام ہوں گے تو پی ڈی ایم فسادیوں کی وجہ سے ہوں گے، یہ لوگ تو اشتعال دلانے کی کوشش کر رہے ہیں،
ہم نے اشتعال انگیز تقریروں کا بھی جواب نہیں دیا، ہم نے سوال رکھا ہے کہ اس عمل کو اسٹیبلشمنٹ کی حمایت حاصل ہے یا نہیں۔ سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ چوہدری پرویز الہیٰ کے گھر چھاپے پر حکومت نے کہا ان کا تعلق نہیں، رانا ثنا اللہ نے اسلام آباد میں کارکنوں کی رہائی کا آرڈر بھی دیا۔