ایک برطانوی ماہر نفسیات نے بے وفا شوہروں کی کچھ ایسی علامات بتا دی ہیں جن کے ذریعے خواتین اپنے شوہر کے بارے میں بخوبی اندازہ کر سکتی ہیں کہ وہ ان کے ساتھ بے وفائی کر رہا ہے یا نہیں۔
میل آن لائن کے مطابق ٹوبی انگھم نامی اس ماہر نے بتایا ہے کہ جب کوئی مرد اپنی بیوی کے ساتھ بے وفائی کرتا ہے تو اس کی عادات میں کچھ ناگزیر تبدیلیاں آتی ہیں۔ اگر خواتین اپنے شوہروں پر نتقیدی نگاہ رکھیں تو اندازہ کر سکتی ہیں کہ ان کا شوہر کی زندگی میں کوئی اور ہے یا نہیں۔
ٹوبی انگھم نے بتایا کہ اگر شوہر اچانک اپنی بیوی کو اپنے ساتھ کولیگز کی پارٹیوں میں لیجانا بند کر دے، کام سے دیر سے آنے لگے، اس کے ظاہری حلیے میں تبدیلی آ جائے اور وہ بن سنور کر رہنے لگے، اپنے موبائل فون اور دیگر ڈیوائسز کے بارے میں زیادہ محتاط ہو جائے اور انہیں بیوی سے بچا کر رکھنے لگے۔
اپنے کام میں اچانک کچھ زیادہ ہی دلچسپی لینے لگے، اس میں بات بے بات دفاعی پوزیشن پر آنے کی عادت آ جائے، گھر میں فون پر مصروف رہنے لگے، اس کے کام کے اوقات میں غیرمتوقع تبدیلیاں آنے لگیں اور اس کی دلچسپی کے معاملات تبدیل ہونے لگیں تو بیوی کو سمجھ جانا چاہیے کہ کچھ گڑ بڑ ہے۔
ٹوبی انگھم کا کہنا ہے کہ جس خاتون کو اپنے شوہر میں مذکورہ علامات نظر آنے لگیں اسے محتاط ہو جانا چاہیے اور دوستانہ انداز میں اپنے شوہر سے اس حوالے سے بات کرنی چاہیے۔
خاتون کو اندازہ لگانے کی کوشش کرنی چاہیے کہ آیا تعلق کو اب بھی ٹھیک کیا جا سکتا ہے یا نہیں۔ اگر احساس ہو کہ تعلق اب بھی ٹھیک ہو سکتا ہے تو اپنے شوہر پر زیادہ توجہ دیں اور اس سے درپیش مسائل کے بارے میں پوچھیں۔ اس طرح اسے اپنے قریب لانے کی کوشش کریں تاکہ وہ اپنی زندگی میں آنے والی اس غیر عورت سے دور ہو سکے۔