اسلام آباد:ترجمان پاک فوج نے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد کا کہنا ہے کہ 9 مئی کا دن سیاہ باب کی طرح یاد رکھا جائے گا، جو کام ملک کے ابدی دشمن 75 سال میں نہ کرسکے وہ اقتدار کی ہوس میں مبتلا ایک سیاسی لبادہ اوڑھے ہوئے اس گروہ نے کر دیکھایا ہے۔
چئیرمین پی ٹی آئی کو کل ہائیکورٹ سے قانون کے مطابق حراست میں لیا گیا۔گرفتاری کے فوراَ بعد منظم طریقے سے آرمی املاک،تنصیبات پر حملے کرائے گئے۔ عمران خان کی گرفتاری کے بعد فوج مخالف نعرے بازی کرائی گئی۔پاک فوج کے ترجمان نے مزید کہا کہ جو سہولت کار ،منصوبہ ساز اورسیاسی بلوائی ان کاروائیوں میں ملوث ہیں ان کی شناخت کر لی گئی ہے اور ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی کی جائے گی۔
فوج بشمول تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے، فوجی و ریاستی تنصیبات اور املاک پر کسی بھی مزید حملے کی صورت میں شدید ردعمل دیا جائے گا۔آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ آرمی کے میچور رسپانس نے اس سازش کو ناکام بنا دیا،ہمیں اچھی طرح علم ہے کہ اس کے پیچھے پارٹی کی کچھ شر پسند لیڈرشپ کے احکامات، ہدایات اور مکمل پیشگی منصوبہ بندی تھی اور ہے۔
اسد عمر کے بعد شاہ محمود قریشی کو بھی گرفتار کر لیا گیا
آئی ایس پی آر نے کہا کہ فوج نے انتہائی تحمل ، بردباری کا مظاہرہ کیا اور اپنی ساکھ کی بھی پرواہ نہ کرتے ہوئے ملک کے وسیع تر مفاد میں انتہائی صبر اور برداشت سے کام لیا۔اس کے علاوہ سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف زرداری نے بھی چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری اور شہروں میں ہنگامہ آرائی پر ردِعمل دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد شہروں میں ہنگامہ آرائی قابلِ افسوس ہے۔14 سال جیل میں رہا لیکن کبھی جیالوں کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہ دی۔ سرکاری املاک ، انتشار پھیلانے والے عمل کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔آصف زرداری نے کہا کہ عمران خان کو کرپشن کیس میں گرفتار کیا گیا ہے