اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری اور شہروں میں ہنگامہ آرائی پر ردِعمل
مریم نواز چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری اور شہروں میں ہنگامہ آرائی پر ردِعمل دیتے ہوئے سابق وزیراعظم پر سنگین الزامات عائد کر دیے۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ فتنہ کی گرفتاری کے بعد پورے پاکستان میں کہیں بھی عوام باہر نہیں نکلی۔
صرف وہ تربیت یافتہ بلوائی باہر آئے ہیں جنہیں پچھلے کئی ماہ سے زمان پارک میں اس کی ٹریننگ دی جارہی تھی۔ مریم نواز نے مزید کہا کہ آج سامنے آنے والی آڈیوز سے بھی یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ اس تخریب کاری کا منصوبہ عمران خان نے خود بنایا ہوا تھا اور وہ تنصیبات مارک کی ہوئی تھیں جہاں اسکی گرفتاری کی صورت میں حملہ کیا جانا تھا۔
9 مئی کا دن سیاہ باب کی طرح یاد رکھا جائے گا، آئی ایس پی آر کا ردِعمل
انہوں نے مزید کہا کہ عوام نے بھی تحریکِ انصاف کے ان دہشتگردوں کو اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا ہے اور کسی احتجاج کا حصہ بننے سے انکار کردیا ہے۔
یہ عمران خان کی تخریبی سیاست کے منہ پر بہت بڑا طمانچہ ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ حکومت کو ان شرپسندوں سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتنی چاہیے۔
۔اس کے علاوہ سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف زرداری نے بھی چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری اور شہروں میں ہنگامہ آرائی پر ردِعمل دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد شہروں میں ہنگامہ آرائی قابلِ افسوس ہے۔14 سال جیل میں رہا لیکن کبھی جیالوں کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہ دی۔ سرکاری املاک ، انتشار پھیلانے والے عمل کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔آصف زرداری نے کہا کہ عمران خان کو کرپشن کیس میں گرفتار کیا گیا ہے